?️
سچ خبریں:امریکی خفیہ اداروں کی جانب سے کورونا وائرس کے شروع ہونے کے مرکز کے سلسلہ میں ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے جسے چین نے افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس وبا کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش ہے۔
چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے قومی صحت عامہ کمیشن کے نائب سربراہ زنگ ای شین نے امریکی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے ناول کورونا وائرس (سارس کوو 2) کے ماخذ سے متعلق رپورٹ کے اجراء کو ستم ظریفی قرار دے دیا۔
گزشتہ روز اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں زِنگ ای شین کا کہنا تھا کہ پیشہ ور طبی ادارے کے بجائے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کا وائرس کے ماخذ کی رپورٹ جاری کرنا اپنے آپ میں ایک ستم ظریفی ہے جس سے نمایاں طورپر ظاہر ہوسکتا ہے کہ کون وائرس کے ماخذ کو سیاسی رنگ دے رہا ہے۔
زنگ ای شین نے زور دیا کہ وائرس کے ماخذ کی تلاش کا کام ایک پیچیدہ سائنسی مسئلہ ہے جس کی تحقیقات صرف دنیا بھر کے سائنسدانوں کے باہمی تعاون سے کی جانی چاہیے، امید ہے امریکہ یہ سمجھ جائے گا کہ وائرس انسانیت کا مشترکہ دشمن ہے اور وائرس کے ماخذ کی تلاش کا کام سائنسی بنیادوں پر ہونا چاہیے
انھوں نے مزید کہا کہ مختلف ممالک کے سائنسدانوں کے تعاون کی خوصلہ افزائی کی جانی چاہیے اور امریکہ سمیت مختلف ممالک میں وائرس کے ماخذ کی تحقیقات کےلیے سائنسدانوں کی حمایت کی جانی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
چین کی نظر میں امریکہ کاغذی شیر
?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:نیشنل انٹرسٹ میگزین نے اپنے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ
اپریل
غزہ کے خلاف اسرائیل کے جرائم
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:منگل کو ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الاقصیٰ طوفان آپریشن
اکتوبر
کورونا صورتحال میں بہتری، لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ
?️ 16 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں کورونا صورتحال میں بہتری ہورہی ہے جس
اکتوبر
بات چیت علاقائی بحرانوں کے حل کا راستہ ہے: شاہ عبداللہ
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں: اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے سعودی ولی عہد محمد
مارچ
پنجاب میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 12 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس نے پاکستان میں تباہی مچانا شروع
جنوری
بی بی سی کی ٹونی بلیئر سے متعلق انکشاف
?️ 12 اکتوبر 2025بی بی سی کی ٹونی بلیئر سے متعلق انکشاف برطانوی نشریاتی ادارے
اکتوبر
تنازعہ کشمیر کو نظر انداز کرنے سے خطے میں فلسطین جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 30 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی توسیع پسندانہ
اکتوبر
امریکی تاریخ جرائم اور لوٹ مار سے سیاہ
?️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں: جمعرات کو ایک تقریر میں شامی صدر بشار الاسد کے
دسمبر