کرپشن میں ڈوبے امریکی صدور؛اب بائیڈن کی باری

کرپشن

?️

سچ خبریں:امریکی کانگریس کے نمائندے نے پیر کے روز انکشاف کیا کہ بائیڈن خاندان کے چھ نئے افراد کے کرپشن کیس میں داخل ہونے کے بعد اس خاندان کے کرپشن کیسز میں ملوث افراد کی تعداد نو ہو گئی ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی نگراں کمیٹی کے چیئرمین نے پیر کو انکشاف کیا کہ جو بائیڈن کے دفتر میں رہنے کے دوران بائیڈن خاندان کے چھ دیگر افراد نے خاندان کی مختلف کاروباری اسکیموں سے فائدہ اٹھایا ،اس طرح بائیڈن خاندان کے مالی بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث افراد کی تعداد 9 افراد تک پہنچ گئی۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق یہ نتائج کینٹکی ریاست کے نمائندے اور دیگر قانون سازوں کی جانب سے بائیڈن خاندان کی معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے بینکوں سے رپورٹس موصول ہونے کے بعد سامنے آئے، حکام نے بائیڈن کے خاندان سے متعلق لین دین میں ممکنہ مجرمانہ سرگرمیوں کی چھان بین شروع کر دی ہے۔

اس حوالے سے جیمز کومر نے ایک بیان میں کہا کہ بائیڈن خاندان کمپنیوں اور ان کے شراکت داروں کے کاروباری منصوبوں سے متعلق ہزاروں صفحات پر مشتمل مالیاتی ریکارڈ ایوان نمائندگان کی نگراں کمیٹی کے ارکان کو دستیاب کرایا گیا ہے، جو ان تحقیقات کی اہمیت کی تصدیق کرتا ہے۔

کامر نے مزید وضاحت کی کہ بائیڈن خاندان کی سرگرمی جوبائیڈن کے سیاسی کاموں اور تعلقات پر مرکوز ہے جس کے نتیجہ میں اب تک بہت زیادہ رقم بائیڈن خاندان کے ہاتھ میں آئی ہے،ہم نے جو بائیڈن کے خاندان کے چھ دیگر افراد کی نشاندہی کی ہے جنہوں نے بائیڈن کے خاندان کے کاروبار سے فائدہ اٹھایا جس کی ہم تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس لیے اس کیس میں ملوث افراد یا اس سے فائدہ اٹھانے والوں کی کل تعداد 9 افراد تک پہنچ جاتی ہے۔

کانگریس رکن نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ کمیٹی کو اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ جو بائیڈن کے باراک اوباما کے نائب صدر بننے کے دو ماہ سے بھی کم وقت میں بائیڈن کے خاندان کے کم از کم تین افراد اور ان کے دو معاونین نے 2017 میں چین سے ادائیگیاں وصول کیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی طرف سے جائزہ لیا جانے والا بینک ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ چینی حمایت یافتہ توانائی کمپنی سے وابستہ ایک ادارے نے مارچ 2017 میں بائیڈن خاندان کے ایک رکن روب واکر کو 3 ملین ڈالر ادا کیے تھے۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے ہسپتال پر  وحشیانہ حملے کے بعد مسلمان حکومت کس چیز کی منتظر ہیں ؟

?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کے المعمدانی اسپتال میں صیہونی حکومت کی جانب سے کیے

قزاقستان بحران کے پست پردہ ہاتھ

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:قزاقستان میں پیش آنے والی حالیہ صورتحال کی رفتار اس ملکجو

یورپ میں گیس کی قیمت 3 سال کی بلند ترین سطح پر

?️ 2 ستمبر 2026سچ خبریں:یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتیں 3 سال کی بلند ترین

اداکارہ نرگس پر تشدد: ہوشربا انکشافات

?️ 3 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) اسٹیج اداکارہ و ماضی کی مقبول رقاصہ غزالہ عرف

کیا لبنان کے بعد غزہ میں بھی جنگ بندی ہو سکتی ہے؛صہیونی ویب سائٹ کی رپورٹ

?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:ایک صہیونی ویب سائٹ نے اپنے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے

استقامت ہمارا اختیار ہے اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: حزب اللہ

?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    لبنانی تحریک حزب اللہ کی انتظامی کونسل کے سربراہ

بائیڈن کا نیا مسئلہ؛ سعودی عرب تیل کی قیمتوں میں اضافے کی کوشش کر رہا ہے

?️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: فنانشل ٹائمز نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی سعودی

چین اور یمن کے درمیان براہِ راست تجارتی شروع ہونے سے اسرائیل کی تشویش بڑھ گئی 

?️ 9 اکتوبر 2025چین اور یمن کے درمیان براہِ راست تجارتی شروع ہونے سے اسرائیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے