?️
سچ خبریں:برطانیہ اور فرانس میں ہوائی اڈے اور ریل کارکنوں کی ہڑتالوں کے نتیجہ میں ان ممالک میں کرسمس کی چھٹیوں کے سفر میں شدید خلل پڑنے کی توقع ہے۔
یورونیوز کی رپورٹ کے مطابق کرسمس کی تعطیلات میں انگلینڈ اور فرانس میں کم اجرتوں اور تنخواہوں کی وجہ سے ہونے والی ہڑتال کی وجہ سے ہوائی سفر میں خلل اور تاخیر ہونے کا خدشہ ہے،اس رپورٹ کے مطابق روز مرہ کی اشیا کی قیمتوں میں ڈرامائی اضافے کے بعد انگلینڈ میں پاسپورٹ کی جانچ پڑتال کے محکمے کے ملازمین جمعے سے ہڑتال پر چلے گئے ہیں اور یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ہڑتالیں کب تک جاری رہیں گی۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فرانس کو بھی کرسمس کی چھٹیوں کے موقع پر ریلوے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے، اگرچہ ان ہڑتالوں نے ممکنہ طور پر ہزاروں مسافروں کے سفر میں خلل ڈالا ہے، تاہم برطانوی حکومت نے اعلان کیا کہ وہ خدمات فراہم کرنے کے لیے فوجی اہلکاروں اور پبلک سیکٹر کے دیگر ملازمین سے مدد لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
یورو نیوز نے مزید کہا کہ برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کی حکومت کو سخت دباؤ کا سامنا ہے کیونکہ اس نے اجرتوں میں نمایاں اضافے کے لیے ہڑتال کرنے والے ملازمین کے مطالبات پورے کرنے سے انکار کر دیا ہے، یاد رہے کہ یوکرین میں جنگ کے آغاز اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ کورونا پابندیوں کے باعث دباؤ کے تسلسل کے بعد نومبر میں انگلینڈ میں مہنگائی 10.7 فیصد سے اوپر رہی۔
پبلک سیکٹر کے کارکنوں کی ہڑتال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ میں اس خلل سے مایوس ہوں جس سے بہت سے لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوتی ہیں، وہ بھی خاص کر کرسمس کے موقع پر۔


مشہور خبریں۔
شباک کے سابق سربراہ کی جگہ اہم امیدوار
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر
مارچ
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کیلئے پیشرفت
?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)
مئی
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج ملائیشیا جائیں گے
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج ملائیشیا
جولائی
نئی امریکی پابندیوں پر روس کا رد عمل
?️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:واشنگٹن میں روسی سفارتخانے نے نئی امریکی پابندیوں کے جواب میں
جولائی
شام میں متعدد داعشی دہشت گرد رہنما ہلاک
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:شامی ذرائع نے درعا (جنوبی شام) کے مضافات میں داعش دہشت
اکتوبر
نو مئی اتفاق نہیں سوچا سمجھا پلان تھا۔ طارق فضل چودھری
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے
جولائی
پولینڈ میں صیہونی جاسوسی سافٹ ویئر کی خریداری پر تنازعہ
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:پولینڈ کی حکومت نے صیہونی جاسوس سافٹ ویئر پیگاسس خریدنے کا
جنوری
خطے میں بیروںی مداخلت ہرگز برداشت نہیں:ایرانی سپاہ پاسداران
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ کا نے کہا کہ خطے میں
ستمبر