🗓️
سچ خبریں:افغانستان کے دار الحکومت کابل کی پولیس نے بتایا کہ شکردرہ شہر میں ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے میں امام جمعہ سمیت 12 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد دیگر زخمی ہوگئے۔
افغانستان کی فارس نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے دار الحکومت کابل کی پولیس نے بتایا کہ شکردرہ شہر میں ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجہ میں مسجد کے امام سمیت 12 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد دیگر زخمی ہوگئے، کابل پولیس کے مطابق ، یہ دھماکا آج جمعہ کے روز ظہر کے وقت شکردرہ شہر کے قلعہ مرادبک میں واقع حاجی بخش مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہوا۔
کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے کہاکہ دھماکے میں مسجد کے امام جمعہ مفتی نعمان 11 نمازیوں کے ساتھ شہید ہوگئے تھے اور 15 سے زیادہ دیگر نمازی زخمی ہوئے ،تاہم ابھی تک کسی بھی فرد یا گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہےجبکہ طالبان نے حملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایسے وقت میں ہوا ہے جبکہ طالبان نے عید الفطر کے موقع پر تین دن کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے ،تاہم افغانستان کے صدراشرف غنی نے سکیورٹی اور دفاعی دستوں کو بھی جنگ بندی کی رعایت کرنے کا حکم دیا ہے،یادرہے کہ جب سے امریکہ نے افغانستان سے نکلنے کا اعلان کیا ہے تب سے اس ملک میں دہشت گردانہ کاروائیوں نے تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس میں حال میں لڑکیوں کے اسکول پر حملہ بھی شامل ہے میں دسیوں بے گناہ بچیاں جاں بحق ہوگئیں،متعدد تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ اس طرح کے حملے کروا کے یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ اگرمیں چلا گیا تو افغانستا ن میں امن برقرار نہیں رہ سکتا جبکہ افغان عہدہ داروں کا کہنا ہے کہ ملک میں قیام امن میں امریکہ کا کوئی رول نہیں بلکہ وہ یہاں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
فیاض الحسن نے اپوزیشن کی جانب سے کیمرے نصب کرنےکے الزام کو اپوزیشن کا نیا ہتھکنڈاقرار دیا
🗓️ 12 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سینیٹ
مارچ
لاہور ڈی ایچ اے حادثہ کیس: ایف آئی آر میں دہشتگردی اور قتل کی دفعات بھی شامل
🗓️ 17 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پولیس نے ایک نوجوان لڑکے کے خلاف پہلے سے
نومبر
مصر اور قطر نے بائیڈن کے خطے کے دورے کے موقع پر حماس سے درخواست کی
🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: جو بائیڈن 13-16 جولائی کو ریاستہائے متحدہ کے صدر
جولائی
سوڈان میں بغاوت کی شکست
🗓️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: سوڈان جس میں 97 فیصد مسلم آبادی ہے اور حال
نومبر
اداکارہ حرا خان اور ارسلان خان شادی کی تقریبات زور و شور سے جاری
🗓️ 11 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری میں حال میں قدم رکھنے والے
فروری
اسرائیل کی ایک اور کارروائی ناکام
🗓️ 5 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اتوار کی صبح خبر دی ہے کہ امریکہ
نومبر
کیا لی پین فرانسیسی صدر کا انتخاب لڑیں گی ؟
🗓️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: پیرس کی ایک عدالت نے فرانس کی انتہائی دائیں بازو
اپریل
ریاض میں تل ابیب سے طیارے کی لینڈنگ
🗓️ 2 جون 2022سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 11 کی فضائی حدود کے نامہ
جون