?️
سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کابل میں امریکی ڈرون حملے میں 7 بچوں سمیت 10 شہریوں کی ہلاکت کی مکمل ، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سینئر کرائسز ایڈوائزر برائن کیسٹنر نے دیر سے امریکی حکام کی جانب سے کابل میں ڈرون حملے کے دیر سے اعتراف کیے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کابل میں امریکی ڈرون حملے میں سات بچوں سمیت 10 افغان شہری مارے گئے،تاہم امریکی حکام کااعتراف کابل حملے کی جوابدہی کی طرف ایک قدم ہے لیکن مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ کو اب خود کو اس واقعے کی مکمل ، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانا چاہیےجس کے تحت اس مجرمانہ کاروائی کے ذمہ داروں کے خلاف منصفانہ مقدمے کی سماعت کی جائےنیز حملے کے لواحقین اور متاثرین کے اہل خانہ کو تحقیقات کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے اور پورا معاوضہ دیا جائے۔
کیسٹنر نے کہا کہ ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ امریکی فوج عالمی تحقیقات کی وجہ سے افغانستان میں موجودہ حملے میں اپنی شکست تسلیم کرنے پر مجبور ہوئی جبکہ اسی طرح کے کئی حملے شام ، عراق اور صومالیہ میں ہو چکے ہیں اور ان میں متاثرین کے اہل خانہ خاموشی سے مصائب کا شکار ہیں جبکہ امریکہ اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتا رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو تمام غیر قانونی حملوں کو ختم کرنا چاہیے اور ان حملوں میں شہری ہلاکتوں کی تمام رپورٹوں کا جائزہ لینا چاہیے نیز اس کے نتائج کو عوامی سطح پر ظاہر کرنا چاہیے،یادرہے کہ تین ہفتوں تک امریکی فوجی حکام نے اس حملے کو ہمیشہ جائز سمجھا ،تاہم میڈیا کے بڑھتے ہوئے دباؤ اور دعوے کو غلط ثابت کرنے کے لیے بہت سے شواہد کے منظر عام پر آنے کے بعدسینٹکام نے حملے میں شہریوں کو نشانہ بنانا قبول کیا ،تاہم صرف معذرت کرنے پر اکتفاکی۔
مشہور خبریں۔
دو چینی شہریوں کو ایران میں قید کی سزا
?️ 2 ستمبر 2021سچ خبریں:ایران میں ایک چینی شہری جس نے ایرانی لڑکیوں کی نجی
ستمبر
غزہ کے خلاف شدید فضائی اور زمینی حملوں کی لہر
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے
جون
وزیر ریلوے کا کوئٹہ سے ٹرین آپریشن کل سے بحال کرنے کا اعلان
?️ 26 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے رواں ماہ 11
مارچ
امریکہ کی نائن الیون کے بعد ہنگامی حالت میں مزید ایک سال کی توسیع
?️ 10 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی حکومت نے جمعرات کی شام 11 ستمبر 2001 کے حملوں
ستمبر
کارگل کے عوام نے شہید رئیسی کے لیے سوگ منایا
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم
مئی
کبریٰ خان کی جانب سے شادی سے متعلق اہم خیالات کا اظہار
?️ 27 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے شادی سے
جولائی
ایک تہائی صیہونی خواتین فوجی جنسی زیادتی کا شکار
?️ 4 دسمبر 2022سچ خبریں:آئے روز بیت المقدس پر قابض صیہونی کی فوج میں اخلاقی
دسمبر
الجزیرہ چینل کا دفتر بند کرنے کے صیہونی مقاصد
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے حال ہی میں اپنے جرائم پر پردہ
مئی