?️
سچ خبریں: ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے اپنے الجزائری ہم منصب سے مشاورت کرتے ہوئے اس ملک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر معافی مانگی۔
اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس راسموسن نے کوپن ہیگن میں الجزائر سمیت بعض اسلامی ممالک کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی پر معذرت کی اور اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈنمارک میں ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی
الجزائر کی وزارت خارجہ کی طرف سے شائع کردہ بیان کے مطابق راسموسن نے اپنے الجزائری ہم منصب احمد عطاف کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
اس فون کال میں ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے کوپن ہیگن میں الجزائر سمیت بعض اسلامی ممالک کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی پر افسوس کا اظہار کیا اور اس واقعے پر معذرت بھی کی۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ کاروائیاں ناقابل قبول ہیں، لارس راسموسن نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ حملے مکمل طور پر ڈنمارک کے عوام کی نیک خواہشات کے خلاف ہیں!
راسموسن نے عطاف سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈنمارک کی حکومت ایک مسودہ قانون پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد ایسے حملوں کو ختم کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس مسودہ قانون کو پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔
مزید پڑھیں: یورپ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے پس پردہ مقاصد
واضح رہے کہ 28 جون کو سویڈش پولیس کی حفاظت میں اسٹاک ہوم کی مسجد کے سامنے قرآن پاک کا نسخہ جلانے والے عراقی پناہ گزین سیلوان مومیکا نے اس سے قبل قرآن پاک اور سامنے موجود عراقی پرچم کو روند ڈالا تھا۔


مشہور خبریں۔
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
?️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اپریل
صدر مملکت کی منظوری کے بعد تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا گیا
?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد
نومبر
آئی جی اسلام آباد نے صحافی احمد نورانی کے لاپتا بھائیوں کی بازیابی کیلئے دو ہفتے کی مہلت مانگ لی
?️ 27 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انسپکٹر جنرل آف پولیس ( آئی جی )
مارچ
پوپ فرانسس کا الحشد الشعبی کے کمانڈر کو تحفہ
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما نے اپنے سفر عراق کے دوران الحشد
مارچ
بائیڈن کا نیتن یاہو کو ایک اور حکم
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: دیر سے ہی سہی لیکن آخرکار آج امریکی صدر جو
دسمبر
دمشق میں بم دھماکہ
?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:شام کے دار الحکومت دمشق میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے
مارچ
وزیر اعظم اسمبلی میں آکر میری کارگردگی کے بارے میں بتائیں
?️ 27 اپریل 2021کوئٹہ(سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان کے صدر اور وزیر تعلیم بلوچستان
اپریل
پاکستان: کابل الزامات لگانے کے بجائے انسداد دہشت گردی کے وعدے پورے کرے
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: پاکستانی وزارت خارجہ نے حالیہ سرحدی حملوں پر تشویش کا
اکتوبر