?️
سچ خبریں: چین نے آج سے امریکی صنعتی-ملٹری کمپلیکس سے متعلق 12 کمپنیوں کے خلاف اقدامات کیے ہیں۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکہ کی 12 کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہے جن کا تعلق اس ملک کے ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تائیوان کے سلسلے میں چین اور امریکہ کی جنگ، واشنگٹن کے لئے خطرہ
میڈیا کے مطابق بیجنگ کے اقدامات نے چینی کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیوں اور تائیوان کے جزیرے کو مسلح کرنے کے ردعمل میں ان کے سینئر مینیجرز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
اس خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں اعلان کیا ہے کہ ان امریکی کمپنیوں میں لاک ہیڈ مارٹن(LMT.N)، Raytheon اور GD.N کی ذیلی کمپنیاں شامل ہیں۔
یہ اقدامات جن میں چین میں ان کے اثاثے منجمد کرنا اور ان کے اعلیٰ حکام کے اس ملک میں داخلے پر پابندی شامل ہے، بدھ کے روز سے نافذ کر دیے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں بیجنگ نے کہا کہ امریکہ نے یوکرین کے بحران میں اس ملک کے معروضی اور غیر جانبدارانہ موقف کو نظر انداز کیا اور اس کے بجائے یکطرفہ غنڈہ گردی اور اقتصادی خطرات میں مصروف رہا۔
مزید پڑھیں: جرمنی کی چین اور امریکہ سے تنازعات پرامن طریقے سے حل کرنے کی درخواست
چینی وزارت نے مزید کہا کہ امریکہ نے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت جاری رکھی ہوئی ہے، یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو متحد چین کے اصول اور دونوں ممالک کے مشترکہ بیانات کی سنگین خلاف ورزی کرتا ہے نیز بیجنگ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
ہم نے حماس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے:انتہاپسند صیہونی وزیر کا اعتراف
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست کے انتہا پسند اور مستعفی وزیر نے اعتراف
فروری
کورونا:ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز 100 سے زائد اموات
?️ 7 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا کے اعداد و شمار کے لیے بنائی گئی
اپریل
جرمن چانسلر کا غزہ جنگ کے فریقین سے مطالبہ
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: جرمن چانسلر نے غزہ جنگ کے فریقین سے امریکی پیش
جون
ایران کی قدس فورس کے کمانڈر کی اسرائیل کو کھلی دھمکی
?️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے
اپریل
عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش کا ٹھکاہ تباہ
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی انفارمیشن یونٹ نے آج اعلان کیا کہ عراقی فضائیہ
نومبر
غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کے جانی و مالی نقصانات کی نئی تفصیلات
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے اس حکومت کی وزارت جنگ کے حوالے سے
جنوری
سعودی عرب آرامکو کے پچاس ارب ڈالر کے حصص فروخت کرنے پر مجبور
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے سعودی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے
فروری
نائیجر کی عوام فوج کے ساتھ ہے یا خلاف؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: نیامی میں ہزاروں افراد، فوج کی حمایت میں اور اپنے
اگست