🗓️
سچ خبریں:چین نے امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نینسی پلوسی تائیوان کے دورے پر جاتی ہیں تو یہ چین کے داخلی معاملات میں ہوگی جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی ایشیائی ممالک کے دورے پر آج تائیوان پہنچیں گی، نینسی پلوسی کے تائیوان جانے سے متعلق چین نے امریکا کو خبردار کردیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان زو لی جین نے کہا ہے کہ امریکی اسپیکر کا دورۂ تائیوان چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت شمار ہوگا،چینی وزارت خارجہ کے مطابق نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گی، ترجمان کا کہنا ہے کہ چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا اور امریکی اسپیکر کے دورۂ تائیوان کے خطرناک سیاسی اثرات برآمد ہوں گے۔
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان زو لی جین کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی کا دورۂ تائیوان چین کی خودمختاری اور آزادی کو چیلنج کرنا ہے، ایسی صورت میں چین کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا،دوسری جانب چین کی فوج نے نینسی پلوسی کے متوقع دورے کے پیش نظرسرحد پراپنی سرگرمیوں کو تیز کردیا ہے۔
امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ انتونی بلنکن کا کہنا ہے کہ تائیوان کا دورہ، اسپیکر کی اپنی صوابدید ہے،ان کی حفاظت کےحوالے سے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیاہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کی دہشت گرد پروری کو جواز فراہم کرنے کی جدوجہد
🗓️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین کی حکومت کی جانب سے اپنے ملک میں لڑنے کے
مارچ
بائیڈن کے سر پر لٹکتی ایک اور تلوار
🗓️ 22 جون 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس میں کچھ ریپبلکن نمائندوں کی طرف سے جو بائیڈن
جون
ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے منسلک ہے:صدر مملکت
🗓️ 12 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر
جولائی
غزہ جنگ میں اب تک کتنے صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں؛صیہونی ہسپتالوں کی زبانی
🗓️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: تل ابیب کی جانب سے زمینی حملے میں اسرائیلی ہلاکتوں
دسمبر
صوبائی حکومت کے معاہدے پردستخط، بلوچستان کے طلبہ کیلئے آکسفورڈ کے دروازے کھل گئے
🗓️ 2 جون 2024لندن: (سچ خبریں) حکومت بلوچستان اور آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے سمجھوتے کی
جون
ٹرمپ کی حفاظتی ٹیم تبدیلی؛ خواتین باہر
🗓️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: سابق صدر اور 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے موجودہ امیدوار
جولائی
حریت کانفرنس نے فلسطین میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کردی
🗓️ 13 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف ظلم و
مئی
بحرین میں موساد کی موجودگی کا انکشاف
🗓️ 22 فروری 2022سچ خبریں: بحرین کے نائب وزیر خارجہ عبداللہ بن احمد آل خلیفہ
فروری