?️
سچ خبریں:ہندوستانی وزیر خارجہ نے چابہار بندرگاہ کے منصوبے کے بارے میں کہا کہ ایران کی چابہار بندرگاہ خطے میں تجارتی راہداری کے مرکز کے طور پر ابھری ہے اور عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے زیادہ اقتصادی اور پائیدار راستہ ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر خارجہ جی ایس جے شنکر نے ایران کی چابہار بندرگاہ کے منصوبے کے بارے میں کہا کہ یہ بندرگاہ خطے کے لیے تجارتی راہداری کے مرکز کے طور پر ابھری ہے اور یہ خشکی میں گھرے ممالک کے لیے عالمی منڈی تک پہنچنے کے لیے زیادہ اقتصادی اور پائیدار راستہ ہے،رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ نئی دہلی نے چابہار کی بندرگاہ میں شہید بہشتی ٹرمینل کی ترقی کے لئے کل 85 ملین ڈالر گرانٹ اور 150 ملین ڈالر قرض دینے کا وعدہ کیا ہے۔
چابہار بندرگاہ کے منصوبے پر امریکی پابندیوں کے اثرات کے بارے میں بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا اس منصوبے سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ چابہار کی بندرگاہ نے انسانی امداد کی سہولت فراہم کی تھی، خاص طور پر کوئیڈ19 کی وبا کے دوراناور یہ کہ بھارت نے اسے 2020 میں افغانستان کو 7500 ٹن گندم خوراک کی امداد کے طور پر بھیجنے کے لیے استعمال کیا تھا،یادرہے کہ بھارت نے اب تک اس بندرگاہ سے110000 ٹن گندم اور 2000 ٹن پھلیاں بھارت سے افغانستان پہنچائی ہیں۔
خبری ذریعے کے مطابق مئی 2016 میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ ایران کے دوران ہندوستان، ایران اور افغانستان کے درمیان بین الاقوامی ٹرانسپورٹ اور ٹرانزٹ کوریڈور کے قیام کے سہ فریقی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، ہندوستان ایرانی حکومت کے تعاون سے اس بندرگاہ کے شہید بہشتی ٹرمینل کے پہلے مرحلے کی ترقی میں حصہ لے رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
یمنی فوج نے اسرائیلی حکومت کے خلاف اپنے نئے آپریشن کا اعلان کیا
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی ساری نے
نومبر
پیپلز پارٹی کا پنجاب حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
?️ 18 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت سے صوبے میں
ستمبر
ملک بھر میں حکومت کی جانب سے ہائی الرٹ جاری
?️ 11 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)دہشتگردی کے پیش نظر حکومت نے ملک بھر میں ہائی
جولائی
یمن نے دی اسرائیل کو دھمکی
?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے
مارچ
پوتن: دنیا میں طاقت کے نئے مراکز ابھر رہے ہیں
?️ 5 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی صدر نے یہ بتاتے ہوئے کہ اس وقت دنیا
دسمبر
سعودی اتحاد یمنی بچوں کے ساتھ بدسلوکی کرتا ہے اور انہیں میدان جنگ میں بھیجتا ہے
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں: صوبہ معرب کے شہر صراوا کے بڑے علاقوں کی آزادی
اکتوبر
سندھ بلدیاتی قانون کو تمام جماعتوں نے مسترد کیا
?️ 30 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے
جنوری
امریکی نمائندے کی دمشق کو مزاحمتی محاذ کے خلاف ساتھ ملانے کی کوششیں
?️ 13 نومبر 2025 امریکی نمائندے کی دمشق کو مزاحمتی محاذ کے خلاف ساتھ ملانے
نومبر