?️
سچ خبریں: روسی صدر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے صدر آج متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے 24 گھنٹے کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کریملن پیلس نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن بدھ کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے اور ان دونوں ممالک کے حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا محور دو طرفہ تعلقات اور غزہ جنگ سمیت بین الاقوامی امور ہوں گے۔
ان دونوں ممالک کے سفر اور ماسکو واپسی کی پروازوں میں 24 گھنٹے لگتے ہیں، کیونکہ روسی صدر کے اگلے دن دیگر اہم پروگرام ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محتدہ عرب امارات کی یوکرین بحران کو کم کرنے کی کوشش
ٹاس کے مطابق پیوٹن نے کورونا وبا کے آغاز کے بعد سے مشرق وسطیٰ کے ممالک کا سفر نہیں کیا،خطے کا ان کا آخری سفر 2019 میں تھا،تاہم پیوٹن دیگر بین الاقوامی تقریبات کے موقع پر عرب رہنماؤں سے باقاعدگی سے رابطہ کرتے رہے ہیں۔
جیسا کہ کریملن نے اعلان کیا ہے دونوں ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات پر توجہ مرکوز کی جائے گی،تاہم اسرائیل فلسطین تنازع سمیت بین الاقوامی مسائل بھی ایجنڈے میں شامل ہوں گے،اس کے علاوہ، پیوٹن سے توقع ہے کہ وہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ یوکرین کی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
کریملن پیلس کے اعلان کے مطابق روسی صدر پہلے متحدہ عرب امارات جائیں گے اور پھر سعودی عرب جائیں گے۔
پیر کے روزروسی صدر کے معاون یوری یوشاکوف نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اس ہفتے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب یوکرین امن مذاکرات کے ذریعے کیا چاہتا ہے؟
اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ روسی صدر کا دورہ ایک مختصر دورہ ہوگا اور پیوٹن سعودی عرب کے ولی عہد کے ساتھ ملاقات کے بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے،مجھے امید ہے کہ بات چیت بہت مفید ثابت ہوگی، جسے ہم بہت اہم سمجھتے ہیں۔
پیوٹن نے حالیہ برسوں میں زیادہ غیر ملکی دورے نہیں کیے ہیں اور بنیادی طور پر سابق سوویت یونین کے دورے کیے ہیں،انہوں نے اکتوبر میں چین کا بھی سفر کیا۔
مشہور خبریں۔
مسئلہ کشمیر کسی بڑی جنگ کا پیش خیمہ بن سکتا ہے، حریت کانفرنس کا اہم انتباہ
?️ 15 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ
جون
ایرانی فوجی وفد نے کراچی میں بانی پاکستان کی قبر کا کیا دورہ
?️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں: پاکستان کے اپنے سرکاری دورے کے چوتھے دن میجر جنرل محمد
اکتوبر
سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے
?️ 4 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس پنجاب میں میڈیا سے
دسمبر
کیا صیہونیوں کا شام تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے؟
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیل شام میں استحکام پیدا کرنے یا امن قائم کرنے
مارچ
یوکرین کی فوج اور بینکنگ ویب سائٹس پر سائبر حملہ
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: یوکرین نےاعلان کیا کہ وزارت دفاع مسلح افواج اور دو بینکوں،
فروری
غزہ کی جنگ سے فوجی قبرستانوں میں تیزی سے اضافہ
?️ 27 اپریل 2025اسچ خبریں: سرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم کے کالم نگار یواز ہنڈل نے
اپریل
سپر کمپیوٹر کا دور گزر چکا ہے: صدر مملکت
?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ
نومبر
ہائیکورٹ ججز کے الزامات: انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری، جسٹس(ر) تصدق جیلانی سربراہ مقرر
?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ہائیکورٹ ججوں کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانےکی
مارچ