🗓️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے او سی ایچ اے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی قابض فوج نے گذشتہ دو ہفتوں میں 8 فلسطینیوں کو شہید اور 20 بچوں سمیت 140افراد وکو زخمی کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں انسانی امور کے ادارےاو سی ایچ اے نے سنیچر کے روز ہر پندرہ دن پرجاری ہونے والی اپنی رپورٹ میں کیا ہے کہ 22 فروری سے 9 مارچ کے کے دوران صیہونی قابض فوج نے 8 فلسطینیوں کو شہید اور 20 بچوں سمیت 140افراد وکو زخمی کیا ہے ۔
اس رپورٹ میں 22 فروری کو جنوبی بیت اللحم کے الخادر علاقے میں ایک 13 سال کے فلسطینی نوجوان کی صیہونی پولیس کے ہاتھوں شہادت کا بھی ذکر کیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق، زخمیوں میں تقریبا آدھے فلسطینی وہ ہیں جو اسرائیل کی غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف اور شیخ جراح علاقے کے مکینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے مقصد سے ہونے والے مظاہروں کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی دہشتگرد مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے کے مکینوں کو جبری طور پر انکے علاقے سے نکال کر اس پر قبضہ جمانےکی کوشش کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کی 29 عمارتوں اور مکانوں کو مسمار کر دیا جس کے نتیجہ میں 28 بچوں سمیت 62 لوگ بے گھر ہو گئے ہیں جن کے پاس سر چھپانے کوبھی اب کچھ نہیں رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
عوام مالی منافع کا لالچ دینے والی فراڈ اسکیموں سے خود کو بچائیں، ایس ای سی پی
🗓️ 8 فروری 2025اسلام ٓآباد: (سچ خبریں) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای
فروری
چین اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کے مخالف
🗓️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ جنگ پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 10ویں ہنگامی
ستمبر
کیف کو 250 ملین ڈالر کی ہتھیاروں کی امداد
🗓️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یوکرین کے دفاعی رابطہ گروپ
ستمبر
امریکی فوجیوں کی خودکشی میں اضافہ
🗓️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: پچھلے سال، PBS کے مطابق، فوج میں خودکشیوں کی تعداد
نومبر
بن سلمان صیہونیوں سے ایک اور قدم قریب
🗓️ 8 جون 2022سچ خبریں:سعودی شاہی خاندان کے راز افشا کرنے والے معروف ٹوئٹر اکاؤنٹ
جون
ہم صیہونیوں سے ڈرنے والے نہیں :حزب اللہ
🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے کہا کہ
جون
کثیر الجہتی مالیاتی اداروں کو نیوکلیئر فنانسنگ کرنی چاہیے، اسحٰق ڈار
🗓️ 22 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے
مارچ
اسرائیل فلسطینی عوام کے مکمل خاتمے کا خواہاں
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: ترک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی
جولائی