🗓️
سچ خبریں:ایران کے صدر نے ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کو ایران کا مسلم حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی ایٹمی ترقی اور پیشرفت کے لیے کسی دوسرے ملک کی رائے اور مرضی کے متحاج نہیں ہیں۔
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر ایٹمی ٹیکنالوجی کے محکمہ کی جانب سے منعقد کی جانے والی ایک نمائش کے معائنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی شعبے میں ایرانی نوجوانوں اور سائنسدانوں نے جو کارنامے انجام دیئے ہیں وہ قابل فخر ہیں۔
صدر ایران نے ایٹمی شعبے میں ملک کی ترقی و پیشرفت کو نوجوان نسل اور سائنسدانوں کی خود اعتمادی اور اندرونی توانائیوں پر بھروسے کا نتیجہ قرار دیا،سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ جس جذبے اور لگن سے ایٹمی شعبے نے ترقی کی ہے ایسا دوسری صنعتوں میں بھی دکھائی دینا چاہیے۔
انہوں نے ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کو ایران کا مسلم حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل اور ملکی سائنسدانوں پر اعتماد اور جہادی بنیادوں پر کام کا ماڈل ہمیشہ کامیاب رہا ہے نیز دیگر شعبوں کو اس جانب قدم بڑھانا چاہیے۔
ابراہیم رئیسی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران اپنی ایٹمی ترقی اور پیشرفت کے لیے کسی دوسرے ملک کی رائے اور مرضی کا متحاج نہیں،انہوں نے کہا کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے حوالے سے ہمارے سائنسدانوں کی تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں کی رفتار اچھی ہے اور ہماری حکومت اس کی حمایت کرتی ہے۔
اس موقع پر ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے امور میں صدر کے معاون خصوصی سورنا ستاری نے ایٹمی سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ملک کی ترقی کے مختلف معاملات سے صدر کو آگاہ کیا۔
مشہور خبریں۔
بی بی سی کو جھٹکا
🗓️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: شام کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
جولائی
اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈکیتی کی سب سے بڑی کارروائی
🗓️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بے
دسمبر
امریکہ نائیجر سے اپنی فوج واپس بلانے پر کیوں مجبور ہوا؟
🗓️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: نائیجر کے نئے حکمرانوں اور عوام کے سڑکوں پر مظاہروں
اپریل
چین کے ساتھ ممکنہ جنگ میں امریکہ کے اہم ہتھیار کتنے دن کے لیے ہیں؟
🗓️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے
جنوری
ارجنٹائن کا پاکستان سے 12 لڑاکا طیارے خریدینے کا فیصلہ
🗓️ 18 ستمبر 2021سچ خبریں:ارجنٹائن کی حکومت نے اپنی ہتھیاروں کی ضروریات کو پورا کرنے
ستمبر
مجھے خوشی ہوئی کہ میرے لیڈر کی ایک جھلک سے سارا سسٹم خوفزدہ ہے
🗓️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شیخ وقاص اکرم
مئی
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے پر شیخ رشید کا بڑا بیان سامنے آگیا
🗓️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید
ستمبر
قابض فوج نےغزہ میں اپنے یرغمالیوں کو نشانہ بنایا
🗓️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ
دسمبر