🗓️
سچ خبریں:پاکستانی ذرائع نے ہفتے کے روز طالبان کی دعوت پر آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل فیض حامد کے افغان دارالحکومت کابل کے غیر متوقع دورے کی اطلاع دی۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ نے اب سے کچھ دیر قبل اطلاع دی کہ ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل جنرل فیض حامد ایک اعلیٰ سطحی سیاسی ، سکیورٹی اور انٹیلی جنس وفد کی سربراہی میں طالبان مشاورتی کونسل کی دعوت پر کابل گئے ہیں،ایک سینئر صحافی اور پاکستان کی دنیا نیوز کے معروف پریزینٹر کامران خان نے کہا کہ پاکستانی ملٹری انٹیلی جنس سروس کا ایک اعلیٰ سطحی وفد آج صبح افغان دارالحکومت کابل پہنچا۔
انہوں نے مزید کہاکہ طالبان کے ہاتھوں افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان کی مشاورتی کونسل کی دعوت پر جنرل حامد کابل کا دورہ کرنے والے پہلے سینئر پاکستانی عہدیدار ہیں،یادرہے کہ اس دورے کے دوران طالبان کے ساتھ پاکستان کے مستقبل کے تعلقات کے امکانات ، سلامتی ، اقتصادی مسائل اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان ترکی اور قطر کے ساتھ مل کر کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے کو فعال کرنے کے لیے کام کر رہا ہے اور اسلام آباد نے پہلے ہی طالبان سے مشاورت شروع کر دی ہے،گزشتہ روز دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ایک وفد نے شیر عباس استنکزی کی سربراہی میں قطر میں پاکستانی سفیر سے ملاقات کی اور دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے سلسلہ میں صیہونیوں کی احمقانہ پالیسی
🗓️ 9 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے غزہ کے حوالے سے تل ابیب کی
اگست
بھارت اور کینیڈا ایک قدم اور دور
🗓️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: بھارت سے 40 کینیڈین سفارت کاروں کی ممکنہ بے دخلی
اکتوبر
اسلامی دنیا ناانصافی اور ظلم کا شکار ہے:ترک صدر
🗓️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:استنبول میں مسلم ورلڈ جوڈیشل کانفرنس میں ترک صدر نے مہاجرین
دسمبر
فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ 11 جنوری تک معطل
🗓️ 29 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے
دسمبر
پاکستان پوسٹ میں 5 ہزار اسامیوں پر ہر وزیر ’اپنوں‘ کو نوازتا رہا، قائمہ کمیٹی میں انکشاف
🗓️ 2 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے
دسمبر
صیہونی حکومت کے ساتھ ترکی کا تنازع، سچائی یا سیاسی کھیل؟
🗓️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے گزشتہ ہفتے اپنی تمام
نومبر
میانوالی: پاکستان ایئرفورس ٹریننگ ایئربیس پر حملہ ناکام، کلیئرنس آپریشن میں تمام 9 دہشتگرد ہلاک
🗓️ 4 نومبر 2023میانوالی: (سچ خبریں) پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر دہشتگردوں نے حملے
نومبر
مقبوضہ فلسطین کے النقب شہر راکٹ حملہ
🗓️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے جمعرات کی شام کو اطلاع دی کہ ایک
اپریل