?️
سچ خبریں: صدر پاکستان آصف علی زرداری نے عراق کے صدر اور وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران دونطرفہ دفاعی تعلقات میں مسلسل پیش رفت، بشمول تربیتی پروگرامز اور عراق کو پاکستان کی دفاعی مصنوعات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے عراق کی ضروریات اور سلامتی کے تقاضوں کے مطابق دفاعی تعاون کو مزید تقویت دینے کے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔
صدر زرداری نے عراق کے اپنے دورے کو خطے میں ثقافتی رابطوں اور ہم آہنگی کو بڑھانے کے سفر کا حصہ قرار دیا۔
انہوں نے عوام سے عوام کے تعلقات کو وسعت دینے، خاص طور پر پاکستان سے عراق تک زیارتی سفر کو آسان بنانے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
صدر پاکستان نے اپنے سرکاری دورہ عراق کے دوران نجف اشرف میں مقدس حرم امیرالمومنین حضرت امام علی علیہ السلام کی زیارت کی۔
آصف علی زرداری اور ان کے وفد نے کربلائے معلی میں واقع مقدس مقامات کا دورہ بھی کیا۔
اس کے بعد صدر مملکت نے کوفہ مسجد اور حضرت امام علی علیہ السلام سے منسوب مکان کی زیارت کی۔
حرم حضرت امام علی علیہ السلام، حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام پر انہوں نے اسلامی امت کے امن، وحدت اور یکجہتی کے لیے دعا کی۔
صدر پاکستان نے کوفہ مسجد میں بھی حاضری دی جہاں انہوں نے مسجد کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور زائرین سے بیٹھ کر پرخلوص بات چیت کی۔
آصف علی زرداری نے گذشتہ روز عراقی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتوں کے بعد کاظمین شہر کا رخ کیا۔
صدر پاکستان نے امامین کاظمین علیہما السلام کی زیارت کی اور آستانہ مقدسہ امام موسی کاظم علیہ السلام اور امام محمد تقی علیہ السلام کے حرمین میں حاضری دی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
غزہ میں کون جنگ بندی نہیں ہونے دے رہا؟ حماس یا نیتن یاہو
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار
دسمبر
صیہونی حکومت کی فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں رکاوٹیں
?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتین یاہو کے دفتر نے اس
فروری
عراق کا ایران کے ساتھ مذاکرات پر خیر مقدم
?️ 24 فروری 2026 سچ خبریں: عراق کے سیاسی اتحاد چارچوب ہم آہنگی نے گزشتہ
فروری
آل سعود کی نسل پرستانہ مہم
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:آل سعود کی حمایت سے سعودی عرب میں نسل پرستانہ مہمات
جنوری
صہیونیوں کو عالمی سطح پر تنہائی کا خوف
?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی ریاست کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات اور چیلنجوں نیز
اکتوبر
اردوغان کی دھمکی کے بعد نتنیاہو کی شرمالشیخ اجلاس میں شرکت کی دعوت منسوخ
?️ 15 اکتوبر 2025اردوغان کی دھمکی کے بعد نتنیاہو کی شرمالشیخ اجلاس میں شرکت کی
اکتوبر
مسجد اقصی کی لگاتار تیسرے دن بے حرمتی
?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:قدس اسلامک اوقاف کے دفتر نے آج صبح اعلان کیا کہ
مارچ
اسرائیل، امریکہ اور مغرب کی بدبو چھپائی نہیں جا سکتی
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو غزہ جنگ کے آغاز سے لے
اگست