?️
سچ خبریں:امریکی کانگریس کے بعض نمائندوں نے ایلون مسک کے ٹویٹر کے مالک بننے کے بعد سے اس کمپنی میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے نتائج پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ٹویٹر میں سعودی عرب کے بااثر افراد کی خصوصی سرمایہ کاری نے امریکی کانگریس میں سکیورٹی خدشات کو جنم دیا ہے اور بعض امریکی قانون سازوں کا خیال ہے کہ ریاض کی اس پلیٹ فارم پر صارفین کی معلومات تک رسائی واشنگٹن کے لیے سکیورٹی خطرات کا باعث بن سکتی ہے۔
گارڈین اخبار نے اطلاع دی ہے کہ امریکی سینیٹ کی مالیاتی کمیٹی کے چیئرمین رون وائیڈن اور امریکی سینیٹ کے قانون ساز کرس مرفی نے ٹویٹر پر سعودی عرب کی صارفین کے ڈیٹا تک رسائی کے امکان سے متعلق خطرات اور نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کے ہاتھوں اپنے مخالفین کو قید کرنے، ٹویٹر پر جاسوسوں کے استعمال اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافی کے وحشیانہ قتل کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے،اس حکومت کی ٹویٹر اکاؤنٹ کی نجی معلومات، براہ راست پیغامات اور دیگر معلومات تک رسائی ختم کی جانا چاہیے اس لیے کہ یہ سعودی حکام اس رسائی سے حاصل ہونے والے دیٹا کو اپنے سیاسی مخالفین کی شناخت اور شاہی خاندان کے خلاف ہونے والی تنقید کو دبانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس سے پہلے بھی کئی بار کہہ چکا ہوں کہ امریکہ کو سفاک غیر ملکی حکومتوں سے اپنا ڈیٹا بچا کر رکھنا چاہیے اس لیے کہ اس سے ہماری سکیورٹی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے جس کی سعودی عرب واضح مثال ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ ایلون مسک کے ٹوئٹر کے مالک بننے کی خبر سامنے آنے کے بعد سعودی ارب پتی شہزادوں میں سے ایک نے اعلان کیا کہ وہ مسک کے بعد اس سوشل نیٹ ورک کے دوسرے بڑے شیئر ہولڈر ہیں۔


مشہور خبریں۔
’نیورالنک برین چپ‘ کی مدد سے مفلوج شخص نے شطرنج کیسے کھیلی؟
?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی ارب پتی ایلون مسک کے ملکیتی سٹارٹ اپ نیورالنک
مارچ
مولانا محمد شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی
?️ 22 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد
اکتوبر
شام پر صیہونی حملہ؛ 2 افراد زخمی
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:شام کے ایک فوجی عہدہ دار نے جمعہ کی صبح اعلان
اگست
غزہ اور لبنان میں صیہونی افسران اور فوجیوں کی بےبسی
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی امور کے ماہر علی الاعور نے اطلاع دی ہے کہ
نومبر
ریاستھائے متحدہ؛ ظاہری طاقت سے لے کر داخلی کمزوری تک
?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں:امریکہ کے عالمی طاقت ہونے کے مظاہرے اور اس کی داخلی
نومبر
لندن کے انتخابات میں برطانوی وزیراعظم کی پارٹی کو بھاری شکست
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: حکومت کے حالیہ سکینڈلز کے سائے میں منعقد ہونے والے
مئی
فلسطین لبریشن کی اسرائیل کو شدید دھمکی
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: عوامی فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے ترجمان مہر الطاہر
جولائی
مأرب میں شکست کے بعد صنعا میں سعودی اتحاد کا پاگل پن
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی جنگ میں اپنے تمام سیاسی اور عسکری کارڈ کھو
دسمبر