?️
سچ خبریں:وفاقی استغاثہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء کو مطلع کیا ہے کہ وہ ان کی صدارت کے خاتمے کے بعد خفیہ دستاویزات کے معاملے میں ان سے تفتیش کریں گے۔
امریکی چینل فاکس نیوزنے دو باخبر ذرائع کی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ وفاقی استغاثہ نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء کو مطلع کیا ہے کہ ٹرمپ سے صدارت کے بعد خفیہ دستاویزات اپنے کنٹرول میں رکھنے کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق، 2021 میں اپنی صدارت ختم ہونے کے بعد ٹرمپ کا خفیہ دستاویزات اپنے پاس رکھنا خصوصی کونسل جیک اسمتھ کی تحقیقات کا مرکز ہے، جنہیں نومبر 2022 میں بطور خصوصی وکیل مقرر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ امریکہ کے متنازع ترین صدور میں سے ایک ہیں جن کے خلاف امریکی عدالتوں میں اب بھی مقدمات چل رہے ہیں جبکہ وہ 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے اپنی امیدواری کا باضابطہ اعلان کر چکے ہیں اور سنجیدگی سے مزید چار سالہ مدت کے لیے صدر بننے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں فلوریڈا میں ٹرمپ کی حویلی کی تلاشی کے دوران ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے انتہائی خفیہ دستاویزات کا ایک سیٹ دریافت کیا جن میں سے کچھ دستاویزات اس قدر خفیہ تھیں کہ امریکی قومی سلامتی کے کئی اعلیٰ عہدیداروں کو بھی ان تک رسائی حاصل نہیں تھی۔
یاد رہے کہ خفیہ دستاویزات کے معاملے کے لیے خصوصی وکیل کے طور پر اسمتھ کی تقرری 8 اگست 2022 کو فلوریڈا میں ٹرمپ کی مارالاگو حویلی پر چھاپے کے دوران ملنے والی خفیہ دستاویزات کے بعد ہوئی۔
مشہور خبریں۔
فیصل ایدھی فلسطین جائیں گئے
?️ 17 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن
مئی
طالبان کے ساتھ مذاکرات پر پاکستانی سیاستدانوں کے درمیان اختلافات
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستان کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے خیبر
اپریل
15 مئی کوکوئی اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہوگا نہ کسی کی ایکٹی ویشن ختم ہوگی: واٹس ایپ انتظامیہ
?️ 8 مئی 2021نیو یارک ( سچ خبریں) دنیا کی مشہور معروف میسجنگ اور ڈیٹا
مئی
تحریک انصاف اور جے یو آئی کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشترکہ جدوجہد پر اتفاق
?️ 6 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف اور جے یو آئی کا پارلیمنٹ
نومبر
طالبان حکومت کی اہم ترین شخصیات
?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان کی جانب سے نئی حکومت بنانے کی کوشش نے اس
ستمبر
چار ہندوستانی افغانستان میں داعش میں شامل ہوتے ہوئے گرفتار
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:میڈیا نے رپورٹ کیا کہ گجرات ریاست کے انسداد دہشت گردی
جون
کون سی خواتین ’فرشی شلوار‘ پہن سکتی ہیں، ماریہ بی نے بتا دیا
?️ 16 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر
مارچ
لبنان پر حملوں کے لیے صیہونیوں کی بہانے بازی مشکوک ہے:حزب اللہ
?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:حزب اللہ نے ایک بار پھر صہیونی ریاست کے ساتھ
مارچ