?️
سچ خبریں:مین ہٹن کی ایک بنچ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر وائر ٹیپنگ کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی ہے جس کے بعد ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جن پر فوجداری جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کی مین ہٹن عدالت نے امریکہ کے سابق صدر پر منھ بند رکھنے کے لیے تاوان دینے کے جرم کا الزام عائد کیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ فرد جرم کا اعلان آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔
ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء کو مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر نے مطلع کیا ہے کہ ایک بنچ نے ان پر فرد جرم عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے نیویارک ٹائمز اخبار نے بھی باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹرمپ کے خلاف فرد جرم کا اعلان ممکنہ طور پر آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔
سابق امریکی صدر کے ذاتی وکیل نے مین ہٹن عدالت کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف فرد جرم عائد کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری طور اس الزام کے بارے میں انہیں بتا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایسوسی ایٹڈ پریس خبر رساں ادارے نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ، جنہوں نے پہلے ان پر عائد کیے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کیا تھا نیز اس سلسلہ میں کی جانے والی تحقیقات کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن اب توقع ہے کہ وہ اگلے ہفتے حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دیں گے۔
مشہور خبریں۔
وفاقی وزیر نے ملک کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کو قرار دے دیا
?️ 23 جنوری 2023مریدکے: (سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے ملک کی
جنوری
مصری سرحد پر شہادت طلبانہ کاروائی/ قابضین مزاحمت میں گھرے میں:عطوان
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے مشہور تجزیہ نگار نے ایک مصری فوجی کے
جون
یمنی کیسے سیف القدس کو دھار دیتے ہیں؟
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:ہم سید حسن نصراللہ کی بیان کردہ مساوات کا لازمی جزو
جون
شہزاد اکبر اور نذیر چوہان کے درمیان صلح ہوگئی
?️ 2 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن پنجاب
اگست
گڈو پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث آگ لگ گئی‘ کئی شہروں کی بجلی معطل
?️ 31 دسمبر 2023حیدرآباد: (سچ خبریں) گڈو پاور پلانٹ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی
دسمبر
عالمی برادری نے ہمارے ساتھ منافقانہ اور نسل پرستانہ سلوک کیا ہے: فلسطینی کارکنان
?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت کے مقبوضہ علاقوں پر کھلے حملے کے
مارچ
وزیرِ اعظم شہباز شریف سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے پیرس روانہ
?️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فرانس کے
جون
نواز شریف اور مریم نواز کا مقصد عدلیہ کو دباؤ میں لانا ہے
?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے
نومبر