ٹرمپ کی تجارتی پالیسی چین کے حق میں، افریقی ممالک چینی سرمایہ کاری کی طرف مائل

ٹرمپ

?️

ٹرمپ کی تجارتی پالیسی چین کے حق میں، افریقی ممالک چینی سرمایہ کاری کی طرف مائل
 امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ نئے تجارتی محصولات نے افریقی ممالک کو شدید مالی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے چین کو خطے میں قدم جمانے کا نادر موقع مل گیا ہے۔
امریکی خبررساں ادارے سی این این کے مطابق، افریقی ممالک بالخصوص لیبیا، جنوبی افریقا، الجزائر اور تونس ان چند ممالک میں شامل ہیں جنہیں امریکہ کی نئی تجارتی پالیسی کے تحت 25 سے 30 فیصد تک کے بھاری محصولات کا سامنا ہے۔ مزید 18 افریقی ممالک پر 15 فیصد تک کے محصولات عائد کیے گئے ہیں۔
نیجریا کے ماہر اقتصادیات بیسمارک ریوان نے سی این این کو بتایا کہ یہ اقدامات ہمیں براہ راست چین کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ نے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلے درست تجارتی اعداد و شمار پر مبنی نہیں ہیں۔
اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ افریقی ممالک کے ساتھ بغیر محصول کے تجارت کو فروغ دے گا۔ چین نے جون میں اعلان کیا کہ وہ بیشتر افریقی شراکت داروں پر درآمدی محصولات ختم کر دے گا تاکہ امریکہ کی پالیسیوں کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔
جنوبی افریقی محقق نئو لتسوالو نے کہا کہ افریقی ممالک کے پاس جنوب-جنوب تجارتی تعلقات بڑھانے کا اس سے بہتر وقت کبھی نہیں آیا۔ اب ان کے لیے بہترین متبادل چین ہے، جو امریکہ کی جگہ لے سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا امریکہ آہستہ آہستہ عالمی قیادت سے محروم ہو رہا ہے اور جتنے زیادہ ممالک واشنگٹن پر انحصار کم کریں گے، چین کے لیے متبادل بننے کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔
بلومبرگ کے مطابق، سٹی گروپ کے علاقائی سربراہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ کی تجارتی پالیسی کے بعد افریقی ممالک امریکہ سے دور ہو رہے ہیں اور تجارت کا رخ چین کی طرف مڑ رہا ہے۔
چینی اخبار ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ چین نے اپنی خوراکی ضروریات اور خام مال کی فراہمی کے تحفظ کے لیے افریقہ میں اربوں یوان کی سرمایہ کاری کا آغاز کر دیا ہے۔
صرف پچھلے ماہ، دو بڑی چینی سرکاری کمپنیوں نے 350 ملین ڈالر مالیت کے معاہدے کیے ہیں تاکہ انگولا میں زرعی زمین پر قبضہ حاصل کیا جا سکے اور اسے ترقی دی جا سکے۔
چینی کمپنی سینوہائڈرو نے 25 سالہ معاہدے کے تحت 30 ہزار ہیکٹر زمین حاصل کی ہے جہاں وہ ایک بڑی غلہ بیس تیار کرے گی۔ اس زمین سے اگائے گئے تقریباً 60 فیصد اجناس چین کو براہ راست برآمد کیے جائیں گے۔
دوسری کمپنی سِٹِک گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پانچ سال کے دوران 100 ہزار ہیکٹر زمین پر سویا بین اور مکئی کی کاشت پر 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
یہ اقدامات نہ صرف چین کو خوراکی سلامتی فراہم کریں گے بلکہ افریقہ میں اس کے اثر و رسوخ کو مزید مستحکم کریں گے، جہاں اب امریکہ کی موجودگی بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے

مشہور خبریں۔

یوکرین-روس امن کے راستے میں پیشرفت ہوئی ہے: ٹرمپ کے نائب صدر

?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں:  امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بدھ کے روز

عرب دنیا کے ساتھ شام کے تعلقات کی بحالی؛ دمشق کو الگ تھلگ کرنے کے منصوبے کی ناکامی

?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے ممالک کے ساتھ شام کے تعلقات کی

سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی تو ملک بھر میں احتجاج ہوگا، عمران خان

?️ 25 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران

کرم تنازعہ کے حل کیلئے مشران نے معاہدے پر دستخط کردیئے

?️ 28 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ پاراچنار میں کرم تنازعہ کے

یمنی خواتین یونین کا انصار اللہ کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:یمنی خواتین یونین نے انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دینے کی

مراکش سے امریکہ تک فلسطین کی عالمی حمایت

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے تاحال جاری ہیں اور

84% عرب عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے خلاف ہیں:صیہونی ویب سائٹ

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:14عرب ممالک میں کیے جانے والے سروے کے مطابق ان ممالک

پاکستان کا افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ لواحقین سے تعزیت کا اظہار

?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)افغانستان کے صوبت بادغیس میں شدید زلزلے کے باعث

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے