?️
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے سرکاری دستاویزات کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف (درآمدی ٹیکس) پالیسی کا مقصد صرف امریکہ کا تجارتی خسارہ کم کرنا یا سرکاری آمدنی بڑھانا نہیں تھا، بلکہ اس کے پیچھے کئی غیر روایتی اور حیران کن اہداف بھی شامل تھے۔
اخبار کے مطابق، درز شدہ دستاویزات میں "اضافی مذاکراتی اہداف” کے عنوان سے ایسے نکات درج ہیں جن کے تحت ٹیرف کو دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دیگر ممالک سے بڑی امریکی کمپنیوں — جیسے تیل کی کمپنی یا ایلون مسک کی کمپنی کے لیے رعایتیں لینے کی کوشش کی گئی۔
سابق امریکی تجارتی مذاکرات کار وینڈی کٹلر نے کہا کہ اپنے 30 سالہ کیریئر میں انہوں نے کبھی کسی تجارتی معاہدے میں ایسے مطالبات نہیں دیکھے۔ ان کے مطابق، جب آپ مذاکرات کی میز پر بیٹھتے ہیں تو اس قسم کی باتیں نہیں ہوتیں۔
دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹرمپ نے جنوبی افریقی ملک لسوتھو کو 50 فیصد ٹیرف کی دھمکی دی تاکہ OnePower نامی امریکی کمپنی کو پانچ سالہ ٹیکس چھوٹ مل سکے اور وہ وہاں توانائی کے منصوبے شروع کر سکے۔
مزید خفیہ اہداف میں چین کی سرحد سے متصل ممالک کو امریکہ کے ساتھ فوجی تعلقات مضبوط کرنے پر آمادہ کرنا، غیر ملکی امریکی فوجی اڈوں سے متعلق دباؤ ڈالنا، اور بھارت کو روس سے تیل کی خریداری روکنے پر مجبور کرنا شامل تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے، جنہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی، کہا کہ ٹیرف پالیسی کے یہ اضافی اہداف کابینہ کے اندر بھی حیرت کا باعث بنے، کیونکہ عام طور پر ایسا نہیں ہوتا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، زیادہ تر خفیہ مقاصد چین کے اثرورسوخ کو محدود کرنے پر مرکوز تھے۔ ان میں کمبوڈیا پر دباؤ ڈال کر وہاں چین کی ممکنہ فوجی موجودگی کو روکنا بھی شامل تھا، خاص طور پر ریم بحری اڈے کے قریب۔


مشہور خبریں۔
معاشی نظام سود سے پاک کرنے کے حکم کا سپریم کورٹ میں چیلنج
?️ 25 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی شرعی عدالت کے ملک
جون
الیکشن کمیشن کا منحرف ارکان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مدد لینے کا فیصلہ
?️ 18 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منحرف ارکان کیس میں
مئی
بلیو اکانومی پاکستان کی اقتصادی بحالی کا اگلا محاذ ہے، وزیراعظم
?️ 16 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلیو
جون
نیتن یاہو کا جنگ کو طولانی کرنے کا مقصد
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں غاصب حکومت کی مسلسل جنگ بندی اور
اکتوبر
حکومت نوجوانوں کی ہر طرح سے مدد کے لئے تیار ہے: وزیراعظم
?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کامیاب جوان پروگرام کے 2سال مکمل ہوگئے ہیں،
نومبر
اسرائیل ٹرمپ کے ایران کے ساتھ کمزور جوہری معاہدے پر پریشان:یروشلم پوسٹ
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اسرائیلی حکام کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
اپریل
قطر ورلڈ کپ کا فاتح فلسطین ہے:صیہونی اخبار
?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:صہیونی اخبار ہارٹیز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
دسمبر
بلاول بھٹو کی عدلیہ پر کڑی تنقید
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی
اگست