?️
سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کا اسرائیل میں انضبال کبھی نہیں ہوگا کیونکہ میں نے عرب ممالک کو اس کی ضمانت دی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے مغربی کنارے (مقبوضہ علاقوں) کو اپنے ساتھ ملا لیا تو وہ امریکہ کی تمام تر حمایت سے محروم ہو جائے گا۔
ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو اس جنگ کو جاری رکھنا چاہتے تھے جو کئی سال تک چل سکتی تھی، لیکن میں نے اسے روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو نے قطر پر حملے کا فیصلہ کر کے ایک بڑی تاکتیکی غلطی کی۔
فلسطینی لیڈر مروان البرغوتی کی ممکنہ رہائی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ جنگ کے بعد غزہ کی قیادت کے حوالے سے ان کی رہائی یا نہ رہائی کا فیصلہ میں کروں گا۔
ایران کے حوالے سے اپنے دعوے دہراتے ہوئے انہوں نے پھر سے دعویٰ کیا کہ انہوں نے جوہری خطرے کو ختم کر دیا ہے اور اب مشرق وسطٰی یکسر مختلف ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر حماس نے اپنے ہتھیار نہیں ڈالے تو ہم مداخلت کریں گے، لیکن اس تحریک نے اس بات پر اتفاق کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ ختم ہو چکی ہے اور نیتن یاہو کو اس معاہدے کو قبول کر لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میں محمود عباس کو پسند کرتا ہوں، لیکن امکان ہے کہ وہ جنگ کے بعد غزہ کی انتظامیہ چلانے کے لیے موزوں شخص نہیں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب موجودہ سال کے اختتام سے پہلے تعلقات کی بحالی کے معاہدوں میں شامل ہو جائے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ میں نے نیتن یاہو سے کہا تھا کہ وہ پوری دنیا سے نہیں لڑ سکتے۔ وہ انفرادی جنگوں میں تو شامل ہو سکتے ہیں لیکن پوری دنیا ان کے خلاف ہے۔ نیتن یاہو کو یہ کام روکنا پڑا ورنہ دنیا انہیں روک دیتی۔ اسرائیل اپنا وقار تیزی سے کھو رہا تھا۔


مشہور خبریں۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بارے میں بانی پی ٹی آئی کا بیان
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حماس کے سیاسی
اگست
امریکہ نائیجر سے اپنی فوج واپس بلانے پر کیوں مجبور ہوا؟
?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: نائیجر کے نئے حکمرانوں اور عوام کے سڑکوں پر مظاہروں
اپریل
میں اور فوج میدان جنگ نہیں چھوڑیں گے: یوکرائنی صدر
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:یوکرائن کے صدر نے جاری کردہ تازہ ترین ویڈیو میں زور
فروری
غزہ امن منصوبہ: پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کا حماس کے مثبت ردعمل کا خیرمقدم
?️ 5 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی عرب، پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا،
اکتوبر
فرانسیسی صدر کے 3 عرب ممالک کے دورے کے پس پردہ حقائق
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:علاقائی امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ اگرچہ فرانسیسی صدر
دسمبر
پرویز الہی کی اپنے اہلخانہ سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی
?️ 23 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کی اپنے اہلخانہ سے اڈیالہ جیل میں
ستمبر
غزہ پر صیہونیوں کی بمباری
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:غزہ پر صیہونی جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی ہے۔ اسرائیلی
اپریل
غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں پر اسرائیل کی شدید بمباری
?️ 22 اگست 2021ٖغزہ( سچ خبریں) اسرائیلی طیاروں نے اتوار کی صبح غزہ کے مختلف
اگست