?️
سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے حوالے سے یورپی ممالک کے رہنماؤں کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے مسلمانوں کی مقدس کتاب کی توہین کے خلاف مغربی ممالک کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق کے مطابق مادورو نے کہا کہ مجھے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے حوالے سے یورپی ممالک کے رہنماؤں کی گہری خاموشی پر افسوس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سویڈن اور ڈنمارک میں نہ رکنے والی قرآن پاک کی بے حرمتی
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس جرم پر خاموش رہنے والوں کو بھی اس میں ملوث سمجھتا ہوں اور ان کی مذمت کیرتا ہوں جیسا کہ ہم اس معاملے میں یورپی ممالک کے سربراہان کی خاموشی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ میں دنیا کے عیسائیوں سے پوچھتا ہوں کہ اگر وہ سویڈن، ڈنمارک یا دیگر ممالک میں بائبل کو جلایا جائے تو ہمیں کیسا لگے گا؟
اس مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے مادورو نے مزید کہا کہ ایک عیسائی ہونے کے ناطے میں اپنے آپ سے پوچھتا ہوں کہ اگر کوئی بائبل کو جلانے کی کوشش کرے تو ہم عیسائی کیسا محسوس کریں گے؟ ہمیں بہت غصہ آئے گا اور اگر کوئی کتاب کو جلا دے تو یہ بہت بڑی توہین ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے دل کی گہرائیوں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے غصے کو سمجھتا ہوں جب وہ قرآن پاک کو جلاتے ہوئے دیکھتے ہیں۔
مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کی مذمت کرتے ہوئے مادورو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مغربی ممالک میں انتہائی دائیں بازو اور نسل پرست گروہوں اور دھڑوں کی مذمت کی جاتی ہے جو قرآن پاک کی توہین کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈنمارک میں قرآن پاک کی مسلسل توہین پر مسلم ممالک کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور کئی ممالک نے ڈنمارک کے سفیروں اور سفارتی مشنوں کے سربراہان کو طلب کیا۔
مزید پڑھیں: یورپ میں قرآن پاک کے توہین کا نہ رکنے والا سلسلہ،اس بار ڈنمارک میں
بغداد میں ڈنمارک کے سفارت کار عراق چھوڑ کر چکے گئے،ڈنمارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے قرآن پاک کی مسلسل توہین کے بعد ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کوپن ہیگن میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ ڈنمارک میں قرآن کریم کی توہین کے مسلسل نفرت انگیز عمل کی شدید مذمت کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
طالبان کے متعلق ہندوستان کی پالیسی میں تبدیلی
?️ 10 جون 2021سچ خبریں:ہندوستان نے افغان طالبان کے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے
سعودی عرب نے یمن میں 500 سے زائد اسپتالوں اور طبی مراکز کو تباہ کردیا ہے: یمنی وزیر صحت
?️ 29 جنوری 2021سچ خبریں:یمنی وزیر صحت نے ایک تقریر میں زور دے کر کہا
جنوری
کیا یوکرین میں مغربی اسپیشل فورسز موجود ہیں؟برطانوی میگزین کی رپورٹ
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: مغربی حکومتوں کے اعلیٰ حکام کے اس بات پر زور
فروری
ہم نے یوکرین کو بہت سارے ہتھیار بھیجے ہیں:جرمنی
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ نے بالٹک ریاستوں کے دورے کے دوران کہا
اپریل
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور عالمی امن وقت کی تقریب
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی صورتحال یہ بتاتی ہے کہ امن الفاظ ،
دسمبر
فارین افرز: آیت اللہ خامنہ ای ایران کو مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی طاقت بنائیں گے
?️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: فارن افیئرز میگزین کے مصنف نے ایران، چین اور روس
ستمبر
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس: علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار
?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفعہ 144 کی
مارچ
امریکی طرز عمل نے افغانستان میں تباہی مچائی ہے:احمد مسعود
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:پنجشیر فرنٹ کے رہنما احمد مسعود کا کہنا ہے کہ میں
جولائی