?️
سچ خبریں: وینزویلا کے پارلیمنٹ اسپیکر جارج روڈریگز نے نیتن یاہو کو بنی نوع انسان کی تاریخ کے بدترین قاتلوں میں سے ایک قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ ان کے جرائم کا موازنہ صرف ایڈولف ہٹلر کے جرائم سے کیا جا سکتا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے پارلیمنٹ اسپیکر نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کی وجہ سے صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو تاریخ کے بدترین قاتلوں میں سے ایک قراردیا۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی عوام کی نسل کشی کے بارے میں وینزویلا کے صدر کا بیان
وینزویلا کی قومی اسمبلی کے باقاعدہ اجلاس میں اپنے بیان کے دوران، جارج روڈریگز نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اس ملک میں یونیورسٹی کے طلباء کے بڑے اجتماع کو بھی مبارکباد دی۔
وینزویلا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ نیتن یاہو تاریخ انسانی کے بدترین قاتلوں میں سے ایک ہے اور اسرائیل پر حکومت کرنے والی صیہونی حکومت ایک قاتل حکومت ہے جس پر مجرموں اور سماجی مریضوں کی حکمرانی ہے۔
روڈریگز نے مغربی حکومتوں کی منافقت پر تنقید کی جو تشدد کے خاتمے کے مسلسل مطالبات کے باوجود فلسطین میں قتل عام کرنے کے لیے اسرائیلی فوج کو مسلح اور تربیت فراہم کرتی ہیں۔
انہوں نے مغربی میڈیا کے اختیار کردہ موقف کو منافقانہ قرار دیا اور میڈیا کے منتظمین پر غزہ میں ہر بچے، حاملہ خاتون اور صحافی کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ مغربی میڈیا ہر اس بچے، عورت یا صحافی کے خلاف ہے جو مظلوم فلسطینیوں کا حامی ہے،کیا مغربی میڈیا ادارے غزہ میں صحافیوں کے قتل پر آنکھیں بند کر سکتے ہیں؟
روڈریگز نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ نیتن یاہو کے جرائم کا صرف ایڈولف ہٹلر کے جرائم سے موازنہ کیا جا سکتا ہے ، ان کا کسی دوسرے وحشیانہ فعل سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، کہا کہ ان وحشیانہ اور مجرمانہ کارروائیوں کے بعد نتن یاہو کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد دیکھ کر حیران نہ ہوں، وہ نوبل انعام جو اوباما کو دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ابھی بھی فلسطینی عوام کی نسل کشی کا سلسلہ جاری
وینزویلا کی یونیورسٹیوں کے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے جنہوں نے فلسطین کی حمایت میں کراکس کی سڑکوں کو بھر دیا ہے، اس ملک کی پارلیمنٹ کے سربارہ نے کہا کہ وینزویلا کے طلباء نے یہ ثابت کرنے کے لیے اپنی آواز بلند کی کہ ہم بھی مظلوموں کے ساتھ ہیں۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن ریپبلکنز کے گھیرے میں
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:ڈیلاویئر کے ولیمنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر سے
جنوری
اسرائیل شام میں اپنا قبضہ مضبوط کرنا چاہتا ہے: انصار اللہ
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ کے رہنما عبدالملک الحوثی نے علاقائی
جنوری
امریکہ کے سوریا کے لیے مخصوص منصوبے کیا ہیں ؟
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: ابو محمد الجولانی، المعروف احمد الشرع، کے بدھ کو ریاض میں
مئی
بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ فروری میں 5کشمیریوں کو شہید کیا
?️ 1 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
کیا فلسطینیوں کی مشق صہیونیوں کی طرف سے جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کو تیز کر دے گی؟
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں مقاومتی گروپ مسلسل تیسرے روز مشترکہ
دسمبر
صیہونی فوجی غزہ جنگ میں جانے سے کیوں انکار کر رہے ہیں؟
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی آرمی ریڈیو نے اعتراف کیا ہے کہ اس حکومت
جنوری
شام میں انسانی بحران کی اصل وجہ ترکی ہے: اقوام متحدہ میں شامی نمائندہ
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے اس بات پر زور
دسمبر
روس،یوکرین مذاکرات کا حتمی مقصد جنگ بندی کا حصول ہے:ترکی وزیر خارجہ
?️ 24 جولائی 2025فیدان: روس،یوکرین مذاکرات کا حتمی مقصد جنگ بندی کا حصول ہے:ترکی وزیر
جولائی