?️
سچ خبریں: وینزویلا نے اعلان کیا کہ اس نے فلسطین میں اپنی سفارتی نمائندگی کی سطح کو دفتر سے سفارت خانے تک بڑھا دیا ہے اور فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے کاراکاس کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔
فلسطین الیوم نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق وینزویلا نے فلسطین میں اپنی نمائندگی کی سطح کو دفتر سے سفارت خانے تک بڑھا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیلی کو ایران کے لیے وینزویلا میں تبدیل کرنے کا صیہونیوں کو خوف
رپورٹ کے مطابق اگرچہ وینزویلا نے ابھی تک فلسطین میں اپنے سفارت خانے کے مقام کا اعلان نہیں کیا ہے، تاہم فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے وینزویلا کی جانب سے اپنی نمائندگی کی سطح کو دفتر سے سفارت خانے تک بڑھانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ وینزویلا کا یہ عمل اپریل 2009 میں وینزویلا کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی گہرائی اور ہر سطح پر فلسطینی حکومت نیز فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے کراکس کی مضبوط حمایت کو ظاہر کرتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم وینزویلا کے صدر، حکومت اور اس ملک کی عوام کا فلسطینی عوام اور ان کے منصفانہ مقصد کے لیے بے پناہ حمایت اور اس جرأت مندانہ فیصلے کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای کا شیدائی ہوں: وینزویلا کے صدر
فلسطین کی وزارت خارجہ نے تاکید کی کہ مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈالنے اور اسے تباہ کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ غاصبانہ قبضے کے ساتھ فلسطینیوں کے خلاف ہونے والی خلاف ورزیوں اور مظالم کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ نہایت اہم ہے۔
واضح رہے کہ وینزویلا نے 2006 میں رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی میں اپنا نمائندہ دفتر کھولا تھا۔
مشہور خبریں۔
امریکی اور یورپی حمایت یوکرین کے بحران کو طول دے رہے ہیں:ترکی
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:ترکی کے وزیر دفاع نے نے کہا کہ کیف کے لیے
دسمبر
وزیر اعظم کا فون ہیک کرنے کے معاملہ پر نواز شریف کے خلاف کاروائی کریں گے: فواد چوہدری
?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے
جولائی
عراق شام کا ہر طرح سے حامی
?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:عراقی حشد الشعبی تنظیم کے سربراہ فلاح الفیاد نے شام کے
فروری
آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت
?️ 9 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی
مئی
مقبوضہ فلسطین میں منکی پوکس کے پہلے کیس کا اندراج
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: اس بیماری کا پہلا کیس مقبوضہ فلسطین میں اسی وقت
مئی
شام میں پھنسے بیروت پہنچنے والے پاکستانیوں کو چارٹر پرواز کے ذریعے وطن لانے کا فیصلہ
?️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شام
دسمبر
صیہونی ریزرو فورسز کی تعداد میں غیرمعمولی کمی
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی فوج نے ریزرو فورسز کی تعداد میں غیرمعمولی کمی کے
نومبر
استقامتی محاذ کے خلاف مشترکہ جنگ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:ان دنوں صرف ایران ہی کو فسادات کا سامنا نہیں ہے
اکتوبر