وینزویلا میں ٹرمپ کی غیرقانونی جنگ، حملہ داخلی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش:ڈیموکریٹس

?️

وینزویلا میں ٹرمپ کی غیرقانونی جنگ، حملہ داخلی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش:ڈیموکریٹس

وینزویلا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر کی گئی رات کی فوجی کارروائی نے امریکا میں شدید سیاسی ردِعمل کو جنم دیا ہے۔ کانگریس کے 2026 کے وسط مدتی انتخابات میں کامیابی کے خواہاں ڈیموکریٹس اور آئندہ صدارتی انتخابات کے ممکنہ امیدواروں نے اس حملے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام داخلی سیاسی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

 امریکی ویب سائٹ پولیٹیکو نے لکھا ہے کہ ڈیموکریٹ رہنما ٹرمپ کی خارجہ پالیسی پر کڑی تنقید کر رہے ہیں اور خود کو اُن ووٹرز سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں جو بیرونی مداخلتوں سے تھک چکے ہیں۔ ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ملک کے اندر بگڑتی ہوئی سیاسی اور معاشی صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے وینزویلا میں فوجی کارروائی کا سہارا لیا۔

امریکا کے سابق وزیر ٹرانسپورٹ پیٹ بُٹِیجج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا یہ ایک غیرمقبول صدر کا پرانا اور واضح طریقہ ہے، جو معاشی مسائل حل کرنے میں ناکام رہا اور اندرونِ ملک اپنی مقبولیت کھو چکا ہے۔ امریکی عوام نہیں چاہتے کہ جب ہمارے حکمران لوگوں کی زندگی بہتر بنانے میں ناکام ہوں تو وہ کسی دوسرے ملک کو ‘چلانے’ نکل پڑیں۔

پولیٹیکو کے مطابق ڈیموکریٹس کی یہ تنقید ایک ابھرتے ہوئے سیاسی رجحان کا حصہ ہے جو 2026 کے وسط مدتی اور 2028 کے صدارتی انتخابات کی سمت متعین کر سکتا ہے۔ ڈیموکریٹس یہ مؤقف اختیار کر رہے ہیں کہ ٹرمپ نے ’’امریکا فرسٹ‘‘ کے انتخابی وعدے کی خلاف ورزی کی اور اندرونی مسائل کے بجائے عالمی تنازعات پر غیرضروری توجہ دی۔

ٹرمپ 2024 کے انتخابات میں ’’امریکا فرسٹ‘‘ کے نعرے کے ساتھ کامیاب ہوئے تھے اور انہوں نے بیرونی مداخلتوں کو کم کرنے اور امریکی شہریوں کی فلاح پر توجہ مرکوز کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم ہفتے کی صبح مارالاگو میں پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کی گرفتاری کو اسی نعرے کے تحت درست قرار دیا اور کہا کہ امریکا ’’اچھے ہمسائے‘‘، ’’استحکام‘‘ اور ’’توانائی کے وسائل‘‘ چاہتا ہے۔

ڈیموکریٹک گورنر جے بی پریٹزکر (ریاست الی نوائے) نے کہا کہ ٹرمپ کو فوجی کارروائیوں کے بجائے شہریوں کی قوتِ خرید اور معاشی استطاعت بہتر بنانے کو ترجیح دینی چاہیے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا:

وینزویلا میں ٹرمپ کی غیرقانونی فوجی کارروائی ہمارے فوجیوں کو کسی واضح طویل المدتی حکمتِ عملی کے بغیر خطرے میں ڈالتی ہے۔ امریکی عوام ایسے صدر کے حقدار ہیں جو ان کی زندگی کو سستا اور بہتر بنائے۔

مادورو کی گرفتاری کے اعلان کے چند گھنٹے بعد، ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی نے فنڈ ریزنگ کے لیے جاری پیغام میں اس حملے کو ’’ٹرمپ کی جانب سے ایک اور غیرآئینی جنگ‘‘ قرار دیا۔ کمیٹی کے سربراہ کین مارٹن نے کہا:

ٹرمپ نے امن کا وعدہ کیا تھا، مگر اس نے افراتفری کو جنم دیا۔ اب ہماری سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ مزید ڈیموکریٹس کو منتخب کریں تاکہ موجودہ حکومت کی نگرانی کی جا سکے اور مزید تباہی روکی جا سکے۔

کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹ رکن کانگریس رو خانا نے بھی اس مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا،ہم عراق، افغانستان اور لیبیا جیسی بے معنی جنگوں کے خلاف رہے ہیں۔ ہمارے صدور ایک ایسی خارجہ پالیسی کے سامنے جھکتے رہے ہیں جو عسکریت پسندی پر مبنی ہے۔

2028 کے صدارتی انتخابات کے ممکنہ ڈیموکریٹ امیدواروں میں شامل سینیٹر روبن کالگو اور مارک کیلی نے بھی وینزویلا پر حملے کی مذمت کی۔ کالگو نے لکھا،میں ان غیرقانونی جنگوں کے نتائج جانتا ہوں جو امریکی عوام کو جھوٹ بول کر بیچی گئیں۔ ہم نے قسم کھائی تھی کہ ایسی غلطیاں دوبارہ نہیں دہرائیں گے، مگر ایک بار پھر وہی ہو رہا ہے۔ کانگریس نے اس کی اجازت نہیں دی اور ہمارے فوجیوں کو غیرضروری جنگوں میں نہیں جھونکنا چاہیے۔

مارک کیلی نے کہا کہ اگرچہ مادورو ایک ’’غیرقانونی آمر‘‘ تھے، لیکن کسی ملک پر بمباری اور اس کے رہنما کو گرانا نہ تو جمہوریت، نہ استحکام اور نہ ہی امریکی عوام کے لیے زیادہ سلامتی کی ضمانت ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ امریکا نے ہفتے کی صبح (۱۳ دی ۱۴۰۴) وینزویلا پر حملہ کیا، جسے وینزویلا کی حکومت نے ’’فوجی جارحیت‘‘ قرار دیتے ہوئے ہنگامی حالت نافذ کی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا فوری اجلاس طلب کیا۔ ایران، روس اور دیگر متعدد ممالک نے بھی اس امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے عالمی امن و استحکام پر اس کے منفی اثرات سے خبردار کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

198 فلسطینی اور بین الاقوامی تنظیموں کا فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:متعدد فلسطینی اور بین الاقوامی اداروں نے کی بین الاقوامی فوجداری

اسٹیٹ بینک شرح سود کو کم کرکے 6 فیصد تک لائے، صنعتکاروں کا مطالبہ

?️ 26 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں نے اسٹیٹ

شامی فضائی دفاعی نظام کا دہشت گردوں کے ڈرون کا نشانہ

?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:شامی فضائی دفاعی نظام حمیمیم نے ادلب میں دہشت گرد گروہوں

طالبان نے سرحدی علاقے اسپن بولدک میں پاکستان سے افغانستان آنے جانے ٹرکوں اور کنٹینرز سے ٹیکس لینا شروع کردیا

?️ 28 جولائی 2021کابل (سچ خبریں)  طالبان نے سرحدی علاقے اسپن بولدک پر کچھ وقت

پوری دنیا اے پی ایس شہداء کی قربانیاں یاد رکھے گی۔ فیصل کریم کنڈی

?️ 16 دسمبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ

پولنگ اسٹیشن کے اندر توڑ پھوڑ، قادر مندوخیل اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج

?️ 20 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔242 سے

افغانستان دہشتگرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بجائے ’ڈبل گیم‘ کھیل رہا ہے، جان اچکزئی

?️ 3 دسمبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے الزام

غزہ کے قتل عام میں گوگل اور آمازون کا اسرائیل کے ساتھ خفیہ تعاون

?️ 1 نومبر 2025غزہ کے قتل عام میں گوگل اور آمازون کا اسرائیل کے ساتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے