?️
سچ خبریں:پینٹاگون کے ذیلی ادارے امریکی دفاعی سکیورٹی تعاون ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 500 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
اسپوٹنک نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی سکیورٹی تعاون ایجنسی کا کہنا ہے کہ واشنگٹن سعودی عرب کو 500 ملین ڈالر فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلحہ بیچنے اور دوسرے ممالک کو فوجی خدمات فراہم کرنے کی ذمہ دار پینٹاگون کی ذیلی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کو اسلحہ اور عسکری خدمات فروخت کرنے کے نئے معاہدے پر عمل درآمد کر رہا ہے جبکہ ریاض کے ساتھ واشنگٹن کے بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کے سودے انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے بار بار تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔
اسپوٹنک کے مطابق امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 500 ملین ڈالر فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے،واضح رہے کہ یہ سرکاری ایجنسی ، جو پینٹاگون کا ذیلی ادارہ ہے ، دوسرے ممالک کو اسلحہ اور فوجی خدمات فروخت کرنے کا ذمہ دار ہے۔
امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ ہیلی کاپٹر بیڑے اور دیگر متعلقہ خدمات کی دیکھ بھال اور مرمت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے 500 ملین ڈالر کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کا ہتھیاروں کے معاہدے پر معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ بائیڈن انتظامیہ نے شروع میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ یمن میں جنگ ختم کرنے کے لیے سعودی عرب پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے،امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی بارہا کہا ہے کہ وہ امریکی حکومت کی خارجہ پالیسی کے کلیدی عنصر کے طور پر انسانی حقوق پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔
یادرہے کہ کئی برسوں کے دوران انسانی حقوق کے کارکنوں نے ریاض کو امریکی ہتھیاروں کی مسلسل فروخت کے حوالے سے ڈیموکریٹک اور ریپبلکن حکومتوں کے موقف کی مذمت کی ہے اور یمن میں سعودی عرب کی جارحانہ خارجہ پالیسی پر ان اقدامات کے اثرات کے بارے میں انتباہ دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
(ن) لیگی رہنماؤں کے مذاکرات مخالف بیانات پر پی ٹی آئی نے حکومت سے وضاحت طلب کرلی
?️ 2 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے 2 سینئر اراکین کی جانب سے
مئی
کاظمی نے عراقی سیاسی گروپوں کا قومی اجلاس بلایا
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں: عراق کے امور حکومت کے وزیر اعظم مصطفیٰ کاظمی نے
اگست
یوروگوئے کو غزہ میں انسانی بحران کی سنگینی پر شدید تشویش
?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:یوروگوئے کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں غزہ میں
جولائی
یمن دوسروں کے لیے خطرہ نہیں: عبدالسلام
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:محمد عبدالسلام نے اشارہ کیا کہ ہم ان تمام لوگوں کو
جنوری
ایران اسرائیل جنگ کا خاتمہ کس نے کیا؟بین الاقوامی تجزیہ کاروں کی زبانی
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی تجزیہ کاروں کے مطابق، ٹرمپ کی جنگ بندی
جون
شمالی کوریا ایک طرح کی ایٹمی طاقت ہے:ٹرمپ
?️ 25 اکتوبر 2025 شمالی کوریا ایک طرح کی ایٹمی طاقت ہے:ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اکتوبر
امریکہ کو داعش اور القاعدہ کی جاری کارروائیوں پر تشویش
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر اور قائم مقام نمائندہ ڈوروتھی
اگست
مادورو نے اعلان کیا کہ وینزویلا کی تیل تنصیبات پر 60 حملوں کو ناکام بنا دیا گیا
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اعلان کیا ہے کہ
مئی