🗓️
سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وادی اردن میں ہونے والے فائرنگ کے ایک واقعے میں دو صہیونی فوجی کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔
عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ وادی اردن میں جیریکو علاقہ کے قریب دو صہیونی فوجی کمانڈر مارے گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں فوجی کمانڈر دو صیہونی عسکریت پسند گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں اور غلط شناخت کی وجہ سے مارے گئے۔
صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ واقعہ کا مقام وادی اردن میں صیہونی حکومت کے اڈوں میں سے ایک تھا، عبرانی میڈیا کے مطابق صیہونی مسلح افواج کے سربراہ ایویو کوخافی اور اسرائیلی فوج کے ترجمان رون کوخافی بھی واقعے کی تفصیلات جاننے کے لیے علاقے میں گئے۔
قابل ذکر ہےکہ دونوں صہیونی فوجی Igos نامی یونٹ کے کمانڈر تھے، Igos یونٹ 1993 میں تشکیل دیا گیا تھا، جس کا کام مغربی کنارے کے مختلف حصوں میں گشت کرنا، لوگوں پر فائرنگ کرنا، مسلح گھات لگانا اور رکاوٹیں ایجاد کرنا نیز الاقصی انتفاضہ کے دوران یونٹ کی کارروائیوں کے دوران مرکزی سڑکوں کا معائنہ کرنا شامل تھا۔
واضح رہے کہ Igos یونٹ کئی دیگر یونٹوں کے ساتھ فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارنے اور فلسطینی شہریوں کو اغوا کرنے کی بھی ذمہ دار ہے نیز بنیادی طور پر ٹارگٹ مراکز کے گھات لگانے اور محاصرے کی بھی ذمہ دار ہے۔
درایں اثنا جمعرات کی صبح عبرانی زبان کے ذرائع نے اطلاع دی کہ جیریکو کے قریب ایک فوجی اڈے پر فائرنگ کے نتیجے میں دو صہیونی فوجی کمانڈر زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
دنیا کے قدیم ترین فلسطینی قیدی کا آزادی کے بعد پہلا پیغام
🗓️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:دنیا کے قدیم ترین فلسطینی قیدی نائل البرغوثی نے اسرائیلی
فروری
عرب لیگ میں شام کی واپسی کیسے ہوئی؟
🗓️ 11 مئی 2023سچ خبریں:عرب لیگ میں شام کی نشست پر بشار الاسد کی جائز
مئی
متحدہ عرب امارات کے جبل علی صنعتی زون میں آتشزدگی
🗓️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے دبئی کے جبل علی انڈسٹریل زون میں آگ
اکتوبر
پنجاب میں ایس او پیز کی خلاف پر شہریوں کو انوکھی سزائیں دینے کا فیصلہ
🗓️ 2 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر
اپریل
ہم چاہیں یا نہ چاہیں، چین ایک عظیم طاقت بن کر رہے گا:یورپی یونین
🗓️ 6 مئی 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربرہ کا کہنا ہے کہ
مئی
وفاقی وزیر نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیجوا دیا
🗓️ 27 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے
فروری
رشی سونک کی وزارت عظمیٰ کے 100 دن مکمل، برطانوی شہری نا خوش
🗓️ 1 فروری 2023سچ خبریں:جرمن اخبار نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی 100 روزہ
فروری
مغربی ٹینک یوکرین کے لیے معجزہ نہیں کر سکتے:نیویارک ٹائمز
🗓️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نے ایک تجزیے میں لکھا کہ نیٹو ٹینک جنگ
جنوری