نیٹو کی رکنیت کا امکان بہت کم ہے: فن لینڈ کی وزیر اعظم

فن لینڈ

🗓️

سچ خبریں:فن لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یوکرائن پر روسی حملے کی صورت میں ہیلسنکی اپنے مغربی اتحادیوں کا ساتھ دےگا ،تاہم ابھی ہمارانیٹو میں شامل ہونے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کےملک کا مستقبل قریب میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شامل ہونے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ ہیلسنکی یوکرائن پر روسی حملے کی صورت میں روس پر سخت پابندیاں عائد کرنے کے لیے اپنے یورپی اتحادیوں اور امریکہ کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہے۔

مارین نے کہا کہ اس کا بہت اہم اثر پڑے گا اور پابندیاں بہت سخت ہوں گی، انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا بہت زیادہ امکان نہیں ہے کہ فن لینڈ ان کے دور صدارت میں نیٹو میں شامل ہونا چاہے گا،یادرہے کہ میڈیا نے پہلےبھی یہ اطلاع دی تھی کہ فن لیند کے عوام اپنے ملک کی نیٹو میں رکنیت کی مخالفت کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فن لینڈ میں کیے جانے والے ایک سروے کے مطابق اس ملک کے 42% لوگ نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ Helsingen Sanuman اخبار کی طرف سے کرائے گئے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ نیٹو کی رکنیت کے مخالفین کے تناسب میں کمی آئی ہے، اس سے پہلے50% لوگ اپنے ملک کے نیٹو میں شمولیت کے مخالف تھے۔

 

مشہور خبریں۔

سندھ حکومت انصاف سے کام کرے:وزیر اعظم

🗓️ 25 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتِ

’کل ڈھونگ رچایا گیا‘، پی ٹی آئی کا جمعہ کو ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان

🗓️ 22 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل

سوڈان میں رپیڈ ایکشن ملیشیا کا ہولناک جرم

🗓️ 6 جون 2024سچ خبریں: سوڈان کے وسطی علاقے میں واقع ایک گاؤں پر رپیڈ

ٹرمپ ایران سے بات چیت کو ترجیح دیتے ہیں؛امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ !

🗓️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ کے وزیر دفاع پٹ ہگسٹ نے ایران سے متعلق

پاکستان کی یوکرائن کے لیے امداد

🗓️ 31 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے جنگ زدہ ملک یوکرین کی درخواست پر انسانی

خون سنوار نے آزادی کا نقشہ کھینچا: طالبان

🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں:طالبان کے سینئر رکن انس حقانی نے حماس کے سیاسی رہنما

برطانیہ میں مہنگائی کی حیران کن شرح

🗓️ 22 جون 2023سچ خبریں:برطانوی ادراۂ شماریات کا کہنا ہے کہ اس ملک میں کرائے

اسد عمرنے ملک بھر میں دوبارہ پابندیاں لگانے کا عندیہ دے دیا

🗓️ 8 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے