?️
سچ خبریں: نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر روس کو اس فوجی اتحاد کے ارکان پر حملہ کرنے کی ترغیب دلانے پر مبنی اپنی بیانات سے امریکی فوجیوں اور اس کے اتحادیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
اے بی سی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اس فوجی اتحاد میں اپنا حصہ ادا نہ کرنے والے نیٹو کے کسی بھی رکن پر جو چاہے تباہی لا سکتا ہے، اس بیان پر نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے سے یورپ اور نیٹو کی سلامتی پر مرتب ہونے والے اثرات
اسٹولٹنبرگ نے کہا کہ ایسا کوئی بھی بیان کہ نیٹو اتحادی ایک دوسرے کا دفاع نہیں کریں گے، امریکہ سمیت ہم سب کی سلامتی کو نقصان پہنچاتا ہے اور امریکی اور یورپی فوجیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی سے قطع نظر، واشنگٹن نیٹو کا ایک طاقتور اتحادی اور آگے بھی رہے گا۔
جنوبی کیرولائنا میں اپنے حامیوں کی ریلی کے دوران ٹرمپ نے نیٹو رہنماؤں سے ملاقات کے دوران ایک بڑے ملک کے صدر سے سوال و جواب کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نیٹو میں اپنا حصہ ادا نہیں کرتے اور روس ہم پر حملہ کرتا ہے، کیا آپ ہماری حمایت کریں گے؟
انہوں نے مزید کہا کہ جواب میں میں نے کہا کہ تم نے اپنا حصہ ادا نہیں کیا؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے خلاف ورزی کی ہے؟ جس کے جواب میں اس نے کہا کہ ہاں، فرض کرو کہ ایسا ہوا ہے میرا جواب تھا کہ نہیں، میں تمہاری حمایت نہیں کروں گا۔
مزید پڑھیں: نیٹو ایک فوجی شینگن بنانے کی کوشش میں
انہوں نے کہا کہ درحقیقت، میں (روس) کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ آپ کے ساتھ جو بھی کرنا چاہتا ہے،آپ کو اپنا حصہ ادا کرنا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
وزیراعلی بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کو تبدیل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ سپیکر ایاز صادق
?️ 26 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا
نومبر
امریکہ نے پہلی بار نائجیریا میں فوجی تعینات کی
?️ 4 فروری 2026امریکہ نے پہلی بار نائجیریا میں فوجی تعینات کی امریکی افریقہ کمانڈ
فروری
غزہ جنگ سے صیہونیوں کو کیا ملا ہے؟فوجی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: ایک فوجی ماہر نے 4000 فلسطینی مجاہدین کی ہلاکت کے
جنوری
امریکہ کی آبنائے ہرمز منصوبہ بندی میں شرکت نہیں کریں گے؛ نیٹو کا اعلان
?️ 13 اپریل 2026سچ خبریں:نیٹو نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ امریکہ
اپریل
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں فوج کے مرحلہ وار انخلاء کی تجویز کامیاب ہڑتال کا نتیجہ ہوسکتی ہے :ماہرین
?️ 20 فروری 2023سرینگر: (سچ خبریں) سیاسی ماہرین مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی
فروری
اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کم ہوکر ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گیا
?️ 17 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکسان نے کہا ہے کہ کرنٹ
مئی
فرانسیسی صدر کا اپنی کابینہ کو سخت حکم
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اس ملک میں بڑے پیمانے
جولائی
کیا یہ اسرائیل اور امریکی افسانے کے خاتمہ کا آغاز ہے؟
?️ 4 اکتوبر 2025کیا یہ اسرائیل اور امریکی افسانے کے خاتمہ کا آغاز ہے؟ رپورٹ
اکتوبر