نیتن یاہو کے سابق ترجمان اور مشیر کی عدالت میں ان کے خلاف گواہی

گواہی

?️

سچ خبریں:نیتن یاہو کے سابق ترجمان اور انفارمیشن ایڈوائزر نے ان کے مقدمے میں اہم گواہ کے طور پران کے خلاف گواہی دی۔
وان نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے سابق ترجمان اور انفارمیشن ایڈوائزر عدالت میں نیتن یاہو کے مقدمے میں مرکزی گواہ کے طور پر پیش ہوئے ہیں اور انھوں نے سابق وزیر اعظم کے کچھ رویے کو بے نقاب کیا ہے۔

نیتن یاہو کے سابق مشیر برائے اطلاعات نے انکشاف کیا کہ نیتن یاہو اطلاعات اور مواصلات کے معاملے کو سکیورٹی کے مسئلے کے طور پر دیکھتے تھے اور اس کے بارے میں ہمیشہ مایوسی کا شکار رہتے تھے، نیتن یاہو کے سابق ترجمان اور انفارمیشن ایڈوائزر نے اپنی گواہی میں سابق اسرائیلی وزیر اعظم پر تین فرد جرم میں ملوث ہونے کا الزام لگایاجس میں رشوت خوری، دھوکہ دہی اور عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے الزامات شامل ہیں

یادرہے کہ سابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت تین ماہ کی تاخیر کے بعد ستمبر میں دوبارہ شروع ہوئی، ان کے مقدمے کی سماعت میں تاخیر کے باوجود یہ مقدمہ نیتن یاہو کو اقتدار سے بے دخل کرنے والے موجودہ اتحاد اور صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کی تشکیل کی بنیادی وجہ ہے۔

نیتن یاہو کے مقدمے میں تاخیر کی بنیادی وجہ استغاثہ اور دفاعی وکلاء کے درمیان نئے شواہد پر تنازعات بتائے جاتے ہیں جو اس مقدمے کے پہلے گواہ، والا کے سابق سی ای او ایلان یشوا کے موبائل فون پر ظاہر ہوئے۔

اسرائیلی پراسکیوٹر کے دفتر نے نیتن یاہو پر الزام لگایا ہے کہ وہ والا نیوز سائٹ پر اپنے خیالات کی میڈیا کوریج کے بدلے ٹیلی کمیونیکیشن پالیسیوں میں بوزرگ کی حمایت کرنے کے لیے اپنی طاقت کا استعمال کر رہا ہے، یروشلم پوسٹ کے مطابق ان مقدمات میں مزید کئی ماہ یا اس سے بھی زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

فیس بک نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نئی مہم کا آغاز کر دیا

?️ 14 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی دنیا کی

اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی قرارداد نے اسرائیل کے ساتھ کیا کیا؟

?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نے غزہ میں جنگ بندی

ہر ممکنہ صورتحال کے لیے تیار ہیں، دشمن نے غلطی کی تو قیدی مارے جائیں گے:حماس  

?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:حماس کی عسکری شاخ عزالدین قسام بریگیڈز نے کہا کہ

آج کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے۔

?️ 30 جون 2022لاہور(سچ خبریں)لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حمزہ شہباز کے انتخاب کو کالعدم

ہم روس اور چین سے بہت پیچھے ہیں: امریکی ایئر فورس کے سینئر جنرل

?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:کینیڈا میں بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی

مغربی کنارے کے خلاف تازہ ترین صیہونی یلغار

?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: گذشتہ رات صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں

غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت اسرائیل کی بربریت کا ایک اور ثبوت 

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے تاکید کی ہے کہ غزہ کے

بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ فروری میں 5کشمیریوں کو شہید کیا

?️ 1 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے