?️
سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سکیورٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک تجزیہ کار نے اس حکومت کی پارلیمنٹ میں ایک متنازع بل کی منظوری کے بعد بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف فوجی بغاوت ہونے کی پیشین گوئی کی ہے۔
مقبوضہ علاقوں کے شہر صفد میں لاء سکول کے سربراہ اور صیہونی حکومت کے سکیورٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تجزیہ کار محمد وتد نے I24news ویب سائٹ کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی کہ میں متنازعہ عدالتی اصلاحات بل کی منظوری کے بعد بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف فوجی بغاوت کی پیش گوئی کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف بغاوت
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل کی سپریم کورٹ اس عدالت کے اختیارات کو محدود کرنے کے پارلیمنٹ کے فیصلے کو مسترد کر دے گی تو عدلیہ اور پارلیمنٹ کے درمیان تنازع اور کشیدگی کی صورت میں بغاوت ہونا یقینی ہے۔
وتد نے کہا کہ میرا نظریہ ان تمام اسرائیلی سکیورٹی شخصیات کے موقف کے جائزے پر مبنی ہیں جو سپریم کورٹ کی حمایت کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے تاکید کی کہ ہم ایک تاریخی لمحے میں ہیں اس لیے کہ اسرائیل کی سپریم کورٹ کی آزادی کی کمی کا ایک واضح مطلب ہے وہ یہ ہے کہ تمام فوجی افسران ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت میں زیر سماعت ہوں گے۔
وتد نے مزید کہا کہ ایسی صورتحال میں نیتن یاہو، جن پر بدعنوانی کے مختلف مقدمات ہیں، غیر معقول برتاؤ کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے گزشتہ روز مقبوضہ علاقوں کی کشیدہ صورتحال کے بارے میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا صیہونی فوج بغاوت کرنے والی ہے؟
انہوں نے صہیونی پارلیمنٹ میں گزشتہ روز عدالتی اصلاحات کے بل کی منظوری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایک بہت سنگین خطرے کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو اس سے پہلے موجود نہیں تھا۔
صیہونی حکومت میں خانہ جنگی کے بارے میں اولمرٹ نے کہا کہ میری مراد سول بغاوت ہے جس کے تمام ممکنہ نتائج کابینہ کے استحکام اور اپنے فرائض کی انجام دہی کی طاقت کے خلاف ہیں،اس عمل سے کابینہ میں اسرائیلیوں کے ایک بڑے حصے کے اعتماد پر منفی اثر پڑتا ہے۔


مشہور خبریں۔
کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
?️ 26 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ
نومبر
شیخ نعیم قاسم: مزاحمت مکتب کربلا کا نتیجہ ہے/ مزاحمت کے ہتھیار قبضے کے خاتمے تک موجود رہیں گے
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: یہ بیان کرتے ہوئے کہ "آج کی مزاحمت مکتب کربلا
اگست
امریکی صدر جو بائڈن نے شمالی کوریا کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا
?️ 23 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائڈن نے شمالی کوریا کے خلاف
مئی
فلسطین پر قبضہ پچھلی صدی میں کسی قوم کے خلاف سب سے بڑی جارحیت
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں کیوبا کے مستقل نمائندے پیڈرو لوئیس پیڈرسن کوئسٹا
جنوری
ایکسٹینشن سے متعلق قانون سازی غلطی تھی، ترمیم کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی
?️ 7 جنوری 2023اسلام اباد(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)
جنوری
ترکیہ سیریا میں زمینی، ہوائی اور بحری فوجی اڈے قائم کرنے کی کوشش میں
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: ایک سیکورٹی ذرائع نے ترکیہ کی اخبار کے ساتھ بات
مئی
صدر آصف زرداری کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، فوجی جوانوں، متاثرہ شہریوں کی عیادت
?️ 14 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری کا سی ایم
مئی
اسرائیلیوں کا پرتگال فرار ہونے کا سلسلہ جاری
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز سائٹ نے جمعہ کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ
نومبر