نیتن یاہو کا انجام غزہ میں آریل شارون جیسا ہو گا:عبدالباری عطوان

نیتن یاہو کا انجام غزہ میں آریل شارون جیسا ہو گا:عبدالباری عطوان

?️

نیتن یاہو کا انجام غزہ میں آریل شارون جیسا ہو گا:عبدالباری عطوان

معروف فلسطینی تجزیہ نگار اور روزنامہ رأی الیوم کے مدیر اعلیٰ عبدالباری عطوان نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتانیاہو غزہ میں انہی تلخ حالات کا سامنا کرنے جا رہے ہیں جن کا سامنا برسوں قبل آریل شارون نے کیا تھا عطوان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور اس کی قیادت کے دن گنے جا چکے ہیں، اور موجودہ جنگ میں صہیونی ریاست کے تمام عزائم خاک میں مل چکے ہیں۔

عبدالباری عطوان نے اپنی تازہ تحریر میں کہا کہ نیتن یاہو اور ان کی  حکومت نے پچھلے 650 دنوں میں غزہ پر ہر ممکنہ فوجی، اقتصادی اور نفسیاتی ہتھکنڈہ آزمایا حتیٰ کہ بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کیا لیکن اس سب کے باوجود وہ اپنے کسی ہدف میں کامیاب نہیں ہو سکے اس ناکامی کی اصل وجہ  فلسطینی مزاحمت اور عوامی استقامت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حماس کی عسکری شاخ القصام اور جہاد اسلامی کی سرایا القدس نے میدان جنگ میں جس انداز سے مقابلہ کیا ہے وہ صہیونی افواج کے لیے شدید نقصانات کا باعث بنا ہے۔ اسرائیل روزانہ اپنے فوجیوں کے مارے جانے اور زخمی ہونے کا اعتراف کر رہا ہے  جب کہ اس کے ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں مسلسل تباہ کی جا رہی ہیں۔

عطوان نے لکھا کہ نیتن یاہو جو کبھی دن میں کئی بار فتح کا دعویٰ کرتے تھے اب شکست اور مایوسی کے عالم میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اور ان کے حامی، خاص طور پر امریکی صدر ٹرمپ عالمی سطح پر تنقید اور نفرت کا نشانہ بن چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلیوں کا یہ گمان کہ حماس جلد ہتھیار ڈال دے گی محض ایک غلط فہمی ہے ایسی مزاحمت جو ملبے کے نیچے سے نکل کر لڑ رہی ہو وہ کبھی سفید جھنڈا نہیں اٹھاتی۔

عطوان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس وقت سات محاذوں پر بیک وقت جنگ میں مصروف ہے جن میں سے ہر ایک پر اسے شکست کا سامنا ہے خاص طور پر غزہ، مغربی کنارے، اور یمن کی جانب سے داغے جانے والے میزائل جنہوں نے ایلات اور بن گوریون ایئرپورٹ کو مفلوج کر دیا ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی بندرگاہیں جیسے حیفا، اسدود اور عسقلان بھی جلد بند ہو جائیں گی۔

تجزیہ نگار نے کہا کہ یہ جنگ نہ صرف اسرائیل کے لیے مہلک ہے بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کے مستقبل کو نئی شکل دے رہی ہے ایسی شکل جس میں اسرائیل کا کوئی مقام نہیں ہوگا۔ انہوں نے اسرائیل کے جعلی جمہوری چہرے کو بے نقاب شدہ اور اس کے خونخوار و دہشت گرد کردار کو آشکار قرار دیا۔

عبدالباری عطوان نے اپنے کالم کے اختتام پر بنیامین نیتن یاہو کو مشورہ دیا کہ وہ آریل شارون کے انجام سے سبق سیکھیں، جو 2005 میں غزہ سے ذلت آمیز انخلا کے بعد سیاسی منظرنامے سے غائب ہو گئے تھے۔ اگر نیتن یاہو اب بھی وقت پر پیچھے نہ ہٹے تو وہ بھی عبرت کا نشان بن کر رہ جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

سعودی حکام کا صیہونی نامہ نگار کے مکہ میں داخل ہونے کا اعتراف

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر احتجاج کے

’پاکستان کو رواں مالی سال بیرونی قرضوں کی مد میں 25 ارب 90 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں‘

?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو مالی سال 26-2025 میں بیرونی قرضوں

شام میں امریکی فوجیوں پر حملہ بے جواب نہیں رہے گا:امریکی ایلچی

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی خصوصی نمائندہ ٹام باراک نے شام میں امریکی فوجیوں پر

نئی امریکی حکومت کی ایران کے بارے میں پالیسی کیا ہوگی؟

?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات کے قریب آتے ہی یہ سوال اہمیت اختیار

ایران اور روس نے بشار الاسد کی حمایت کیوں نہیں کی؟ترکی کا دعوی

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے دعویٰ کیا ہے کہ

پینٹاگون کو 60 ملین ڈالر کے سپرسونک میزائلوں سے خطرہ

?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:  پینٹاگون نے تین کمپنیوں کے ساتھ تین الگ الگ معاہدوں

وفاقی وزیر کا ن لیگ سے متعلق اہم انکشاف

?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر

لاہورہائیکورٹ نے ججز کوغیرسرکاری واٹس ایپ گروپس چھوڑنے کا حکم دے دیا

?️ 9 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کو غیرسرکاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے