?️
سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ ٹی وی چینل کی نشریات پر پابندی لگا دی۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ الجزیرہ چینل اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچاتا ہے اور 7 اکتوبر کے قتل عام میں شامل ہے نیز دوسروں کو اسرائیل کے خلاف بھڑکاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں کی الجزیرہ چین کی نشریات روکنے کی کوشش،وجہ؟
نیتن یاہو نے کہا کہ الجزیرہ اب اسرائیل میں نشر نہیں کیا جائے گا اس لیے کہ یہ حماس کا میڈیا ہے جسے بے دخل کرنے کا وقت آگیا ہے!
اسرائیلی حکام ایک عرصے سے مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل کی سرگرمیوں پر اعتراض کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں، اسرائیل کی کنیسٹ نے آج اس مسودہ قانون کی دوسری اور تیسری ریڈنگ کی منظوری دی ہے جو اسرائیل میں غیر ملکی میڈیا کو بند کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
مزید پڑھیں: مظلوم کی حمایت کرنے کی سزا
الجزیرہ قانون کے نام سے مشہور اس قانون کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کو اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے غیر ملکی میڈیا کی نشریات بند کرنے کی اجازت ہوگی۔


مشہور خبریں۔
الجولانی کا تل ابیب کے لیے قیمتی تحفہ
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: شامی حکومت کا زوال اور عبرانی، مغربی اور عثمانی محور
جنوری
مودی حکومت نے فورسز کو نہتے کشمیریوں پر مظالم کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے، حریت کانفرنس
?️ 14 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
نومبر
پاکستان کی برآمدات میں مسلسل ساتویں مہینے کمی، مارچ میں 15 فیصد گر گئیں
?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کی برآمدات میں مسلسل ساتویں مہینے تنزلی ہوئی
اپریل
اردن کے خلاف صیہونی حکومت کے سفارتی لٹریچر میں تندی
?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر تل آویو کے
اپریل
ایدھی فاونڈیشن کی چئیرپرسن بلقیس ایدھی انتقال کر گئیں
?️ 15 اپریل 2022کراچی(سچ خبریں)معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ اور ایدھی فاؤنڈیشن کی
اپریل
پوتا پوتی سے دوستانہ رشتہ ہے، ’انور‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں، انور مقصود
?️ 8 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) لیجنڈری مصنف، ڈراما نگار اور مزاح نگار انور مقصود
جون
کانگو بخار کا ایک اور مریض کراچی پہنچنے کے چند گھنٹے بعد چل بسا
?️ 11 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) بلوچستان سے کراچی منتقل ہونے کے چند گھنٹوں بعد
نومبر
امریکہ کے نئے اسپیکر نے کیا ٹرمپ کا خصوصی شکریہ
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے نئے اور ریپبلکن اسپیکر نے
جنوری