?️
سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں تعینات متعدد ممالک کے سفیروں کے اجلاس میں صیہونی وزیر اعظم نے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے نئے معاہدوں کی توسیع کے بارے میں پر امید انداز میں بات کی۔
صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے مختلف ممالک کے سفیروں سے اپنے تازہ ترین خطاب میں ایران کے جوہری تنصیبات کے بارے میں پرانے الزامات دہراتے ہوئے عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے نئے معاہدوں کا خواب دیکھا۔
اسرائیلی ویب سائٹ "i24” نے اپنی رپورٹ میں صیہونی غاصب حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے الفاظ کو امید افزا قرار دیتے ہوئے لکھا کہ نیتن یاہو نے 13 مختلف سفیروں کی موجودگی میں اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کی سفیر گلعاد اردان اور متحدہ عرب امارات کی سفیر لانا نصیبہ کے تعاون سے اقوام متحدہ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کہا کہ جس طرح ہم نے ماضی میں عرب ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے کیے اسی طرح نئے معاہدے بھی کیے جا سکتے ہیں اور ان کا انجام پانا ممکن ہے۔
سفیروں کے ساتھ بات چیت میں نیتن یاہو نے عرب حکمرانوں کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی تاریخی اہمیت اور نئے معاہدوں تک پہنچنے کے لیے مزید تعاون کو دوگنا کرنے کے امکان کے بارے میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جوہری ہتھیاروں کے حصول کے لیے ایران کی مسلسل کوششوں کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو کے یہ الفاظ نئے نہیں ہیں کیونکہ حالیہ دنوں اور گزشتہ چند سالوں میں وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ مستقبل قریب میں عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کریں گے،عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم نے لکھا ہے کہ بینجمن نیتن یاہو نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ بطور وزیر اعظم اپنی نئی مدت میں، میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کروں گا،یاد رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بھی کہا تھا کہ تل ابیب اور ریاض کے درمیان تعلقات معمول کی طرف بڑھ رہے ہیں، تاہم اس کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔


مشہور خبریں۔
توانائی کی بچت کیلئے مارکیٹیں رات 8 بجے، شادی ہالز 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ
?️ 20 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
دسمبر
82 رپورٹرز 4 دہائیوں سے صیہونی قاتلانہ پالیسی کا شکار
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں: وفا نیوز ایجنسی نے ایک مضمون شائع کیا ہے جس
مئی
کوک اسٹوڈیو میں آج تک پسوڑی کے علاوہ کوئی اوریجنل گانا نہیں بنا، وارث بیگ
?️ 10 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار وارث بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ
ستمبر
صیہونی فوج کے خلاف حزب اللہ کا حالیہ ڈرون حملہ کیسا تھا؟صیہونی اخبار کا اعتراف
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار نے حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد
اکتوبر
ون پلس کا طاقتور بیٹری اور بہترین کیمرا کا حامل فون پیش
?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ون پلس نے اپنا
اکتوبر
ٹرمپ اور مصر کے صدر کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟
?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی
اپریل
آرئیل آپریشن صیہونی سیکورٹی سسٹم کے لیے ایک بڑا دھچکا تھا:صیہونی اخبار
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:عبرانی روزنامے کا کہنا ہے کہ آپریشن ایریل اسرائیل کے سیکیورٹی
مئی
عرب دنیا کیا کہتی ہے ایران سعودی تعلقات کے بارے میں؟
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور
جون