نیا والا پرانے والے سے بھی بدتر

بدتر

?️

سچ خبریں:سابق عراقی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ نیا امریکی صدر شاید ٹرمپ سے بدتر ہے کیوں کہ وہ وہ نہیں ہے جس کا وہ دکھاوا کرتا ہے۔
عراقی سیاستدان بهاء الاعرجی نے آج کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بدتر ہیں ،وہ اپنے آپ کو جو دکھاتے ہیں اس سے الگ ہیں۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سابق عراقی نائب وزیر اعظم بهاء الاعرجی نے ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ بائیڈن جو دکھاتے ہیں وہ ہیں نہیں اور وہ شاید سابق امریکی صدر سے بھی بدتر ہیں، انھیں اپنی خارجہ پالیسی میں چین کے سوا کسی کی کوئی پرواہ نہیں ہے، العرجی نے شام کی سرحد کے قریب حالیہ امریکی حملے کے بارے میں کہا کہ سرحد پر جو کچھ ہوا وہ الحشد الشعبی پر امریکی سفاکانہ حملہ تھا،انھوں نے عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظی کی قومی سطح پر بات چین کی دعوت کے بارے میں کہاکہ الکاظمی کی مخالفین کے اجتماع میں دعوت ایک مسئلہ بن جائے گی۔

العرجی جو کبھی عراق میں صدر تحریک کے رکن تھے اب اسے چھوڑ چکے ہیں، نے نجف اشرف سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے غیر سرکاری آغاز کے بارے میں این آر ٹی کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنے متنازعہ دعوے کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ میں نجف اشرف کے بارے میں اپنے بیان سے پیچھے نہیں ہٹوں گا لیکن نجف سے میرا مطلب اعلی مذہبی رہنما نہیں ہیں ،نجف کے مذہی رہنماؤں کا فلسطین پر صیہونی قبضے کے سلسلہ میں موقف ایک سندہے ۔

 

مشہور خبریں۔

کیا نواز شریف آرمی چیف کو برطرف کر سکتے تھے؟

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا

خواجہ آصف کا نالہ ایک کا ہنگامی دورہ، پانی کے بہاؤ اور خطرات کا جائزہ لیا

?️ 27 اگست 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نالہ ایک

بائیڈن کو فلسطینی میں مرنے والوں کی تعداد پر بھروسہ نہیں

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کے ساتھ جنگ میں صیہونی حکومت کی امریکہ کی مالی،

موجودہ حکومت کتنی دیر چلے گی؟ اسد قیصر کی زبانی

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما

عاصم منیر کیا کہتے ہیں غزہ جنگ کے بارے میں؟

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستانی فوج کے کمانڈر نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی

حسن نصراللہ کی مساوات کا قابضین پر اثر

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:سید حسن نصر اللہ نے صیہونیوں کے خلاف اپنی دھمکیوں میں

غزہ میں نسل کشی، روم میں انسانیت کی تدفین

?️ 28 اپریل 2025سچ خبریں:پاپ فرانسیس کی تدفین کے دوران مغربی رہنماؤں نے انسان دوستی

عمران خان کا مشن ہی انصاف کے ساتھ چلنا ہے

?️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے