نوبل یافتہ ماہرینِ معاشیات کا نیتن یاہو کے نام خط اسرائیلی معیشت تباہی کے دہانے پر

ماہرین

?️

نوبل یافتہ ماہرینِ معاشیات کا نیتن یاہو کے نام خط اسرائیلی معیشت تباہی کے دہانے پر
امریکہ اور یورپ کے معروف ماہرینِ معاشیات، جن میں 10 نوبل انعام یافتہ بھی شامل ہیں، نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نتنیاہو کو ایک کھلا خط لکھ کر خبردار کیا ہے کہ غزہ کی جنگ کے سنگین اقتصادی اثرات اسرائیل کی معیشت کو تباہی کے کنارے لا کھڑا کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق سرمایہ کار ملک سے تیزی سے اپنا سرمایہ نکال رہے ہیں اور اسرائیل کو اس کے بھاری نتائج بھگتنا ہوں گے۔
عبرانی روزنامہ ذا مارکر کے مطابق، 23 ماہرین معاشیات نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیلی حکومت موجودہ حکمتِ عملی، بالخصوص غزہ کے عوام کو محصور اور بھوکا رکھنے کی پالیسی، جاری رکھتی ہے تو اس کی قیمت معیشت کو تباہی کی شکل میں چکانی پڑے گی۔ یہ صرف عارضی دباؤ نہیں بلکہ اسرائیل کے معاشی ڈھانچے کے لیے بنیادی خطرہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل کی جائیداد کی منڈی، جو دہائیوں سے سرمایہ کاری کی بنیاد رہی ہے، اکتوبر 2023 سے شدید بحران کا شکار ہے۔ غزہ کی جنگ کے آغاز کے بعد امیر طبقے نے بڑے پیمانے پر اپنی جائیدادیں بیچ دیں، خاص طور پر تل ابیب میں صرف چھ ماہ کے دوران ہزاروں اپارٹمنٹس فروخت ہوئے۔ سرمایہ کاروں کا یقین ہے کہ آئندہ دس سال میں جائیدادوں کی قیمتیں مسلسل گرنے والی ہیں، جس کے باعث اربوں شیکل جائیداد سے نکل کر اسٹاک مارکیٹ میں منتقل ہو گئے ہیں۔
اخبار نے مزید لکھا کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کا خاتمہ حکومت کی صلاحیت کو کمزور کر رہا ہے۔ داخلی بحران کے ساتھ ساتھ عالمی دباؤ بھی بڑھ رہا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مغربی ممالک اسرائیلی حکام کے خلاف ذاتی پابندیوں، جیسے کہ جائیدادیں ضبط کرنا اور یورپ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے، کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔خط میں شامل ایک ماہرِمعاشیات کے مطابق اگر اسرائیلی حکمران جواب دہ نہیں ہوئے تو آئندہ نسلوں کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
یہ کھلا خط ماہرین کے مطابق اسرائیل کے لیے آخری وارننگ ہے کہ اگر غزہ جنگ کی موجودہ پالیسی جاری رہی تو اسرائیل کو صرف سیاسی اور عسکری نقصان ہی نہیں بلکہ ناقابلِ تلافی مالی و اقتصادی تباہی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

مشہور خبریں۔

3 ججز کی تعیناتی: وکلا تنظیموں کا کل اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان

?️ 2 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی تینوں بار کونسلز نے3 ججزکی

صیہونی حکومت کو نیا دھچکا

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں:یہودیوں کے نئے سال کے موقع پر شائع ہونے والے اعدادوشمار

یورپی یونین نے یوکرین کی سرحدوں پر روسی افواج کی تعیناتی پر شدید تشویش کا اظہار کردیا

?️ 21 اپریل 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے یوکرین کی سرحدوں پر روسی افواج

اسلامی ممالک کے لئے سعودی مالی امداد کی پالیسی میں تبدیلی

?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی حکام دوسرے ممالک کو ترقی کے لیے امداد فراہم کرنے

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان و دیگر کیخلاف نیب ریفرنس دائر

?️ 1 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو نے 190 ملین پاؤنڈ کیس

احسن اقبال سے چینی سفیر کی ملاقات،جے سی سی میں اہم فیصلے متوقع

?️ 27 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن

یوکرین کی شکست میں کون سے ممالک شریک ہیں؟

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: روس کے خلاف یوکرین کی شکست کا تاریخی عمل اجتماعی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے