?️
سچ خبریں:فلسطینی قومی اقدام تحریک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے فلسطینی کارکن نزار بنات کے قتل کے خلاف مظاہرے کرنے والے افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جنہیں فلسطینی اتھارٹی نے حراست میں لیا ہے۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قومی اقدام تحریک نے فلسطینی اتھارٹی کے سکیورٹی ایجنٹوں کے ذریعہ فلسطینی کارکن نزار بنات کے قتل کے سلسلے میں ہونے والے احتجاج کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا، رپورٹ کے مطابق اس تحریک نے فلسطینی کارکن کے قتل کے خلاف عوامی مظاہروں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کی مذمت کی ہے اور سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نزار بنات کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔
فلسطین کی قومی اقدام تحریک نے مزید کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو اظہار رائے کی آزادی اور عوام کے پرامن احتجاج کے قانونی حق پر قائم رہنا چاہئے، قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز رام اللہ میں نزار بنات کے قتل کے خلاف عوامی مظاہروں کے بعد فلسطینی اتھارٹی کی فورسز نے متعدد مظاہرین پر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انھیں گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کے ایجنٹوں نے نزار بنات کے گھر پر چھاپہ مارا اور انھیں شدید مارنےپیٹنے کے بعدگرفتار کرلیاجس کے کچھ گھنٹوں بعد الخلیل کے گورنر نے فلسطینی کارکن کی ہلاکت کا اعلان کیا، تاہم ان کی لاش ابھی تک ان کے اہل خانہ کے حوالے نہیں کی گئی ہے۔
یادرہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ہاتھوں فلسطینی کارکن کی گرفتاری کے بعد ان کی ہلاکت کے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا، حماس اسلامی مزاحمتی تحریک نےبھی ایک بیان میں کہاکہ فلسطین اتھارٹی کے ذریعہ نزار بنات کا قتل کیا گیا ہے اور ہم فلسطینی عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بڑی تعداد میں ان کی آخری رسومات میں شرکت کریں۔
فلسطینی اسلامی جہاد تحریک نے بھی ایک بیان میں فلسطینی کارکن کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کو ان کی مشکوک موت کا ذمہ دار قرار دیا ، عرب دنیا کے ممتاز تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے بھی کہا کہ صیہونی حکومت فلسطینی اتھارٹی کے تعاون سے نزار بنات کی ہلاکت میں ملوث ہے۔
قابل ذکر ہے کہ نزار بنات فلسطینی اتھارٹی پر سخت تنقید کرنے والے اور پارلیمنٹ انتخابات میں الحریه او رالکرامه اتحاد کی فہرست میں شامل امیدوار تھے اور انہوں نے حال ہی میں یورپی یونین سے انتخابات ملتوی ہونے کی وجہ سے فلسطینی اتھارٹی کے فنڈ بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا، انھوں نے کہا تھاکہ یہ تنظیم اپنے مفادات کے لئے بشمول قومی مفادات ہر چیز کو فروخت کرنے کے لئے تیار ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ پر دہشت گردی کے بعد یوروپی ممالک میں اسرائیل کو شدید ذلت و شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا
?️ 10 جون 2021برسلز(سچ خبریں) غزہ پر دہشت گردی کے بعد یوروپی ممالک میں اسرائیل
جون
بغداد میں ترکی کے خلاف مظاہرہ
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:ترک فوج کے شمالی عراق میں داخلے کے بعد اس ملک
فروری
’بنیادی حقوق کو بڑا دھچکا‘، سپریم کورٹ کے فیصلے پر قانونی و سیاسی ماہرین کا ردِعمل
?️ 14 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے گزشتہ شب الیکشن کمیشن کے فیصلے
جنوری
سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دے دی
?️ 3 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی
فروری
پاکستان نے ایک دن میں لاکھوں کی تعداد میں کووڈ ویکسین لگائیں
?️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا
اگست
ترکی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو اہم اعزاز سے نواز دیا
?️ 2 اپریل 2021استنبول (سچ خبریں) ترکی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم
اپریل
ٹرمپ کا خلیج فارس کا دورہ؛ امریکی اسلحہ کی فروخت اور علاقائی حکمرانوں کی ناکام سرمایہ کاری
?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے خلیج فارس کے حالیہ دورے میں اربوں
مئی
عام انتخابات 2024: معروف سیاسی رہنماؤں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع
?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں آج عام انتخابات کے لیے پولنگ
فروری