?️
سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح نابلس شہر میں فلسطینی اور صیہونی فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔
العہد نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ملیشیا نے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، اسی سلسلے میں صیہونی حکومت کے فوجیوں نے آج اتوار کی صبح مغربی کنارے کے شہر نابلس پر حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق نابلس پر صہیونی حملے کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں صیہونیوں نے فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس اور گولہ بارود کا استعمال کیا درایں اثناگزشتہ روز اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے جاری رہنے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا، حماس نے اپنے بیان میں صیہونی حکومت کو مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں جارحیت جاری رکھنے کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔
تحریک نے تاکید کی ہے کہ مغربی کنارے میں جارحیت جاری رہنے کی صورت میں صہیونیوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی،دریں اثناء تحریک حماس نے قابض آبادکاروں کی غنڈہ گردی کے خلاف مزاحمت کو تیز کرنے پر زور دیا اور اس بات پر زور دیا کہ صیہونیوں کو سرزمین فلسطین میں کوئی تحفظ حاصل نہیں ہوگا، تحریک نے یہ بھی کہا کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں حالیہ شہادت طلبانہ آپریشن نے دشمن کو ایک واضح پیغام دیا ہے۔
حماس نے مزید کہا کہ شہادت طلبانہ کاروائیاں کر کےفلسطینیوں نے صہیونیوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کے دفاع میں ایک لمحہ بھی دریغ نہیں کریں گے۔


مشہور خبریں۔
پانچ یورپی ممالک کا اسرائیل کے خلاف سلامتی کونسل اجلاس
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: لندن، پیرس، ایتھنز، کوپن ہیگن اور لیوبلیانا نے غزہ میں
مئی
’دی لیجنڈ: آف مولا جٹ‘ فلم کا گنڈاسا سوا کروڑ روپے میں فروخت
?️ 14 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی سینما کی تاریخ میں کمائی کے نئے ریکارڈ
مارچ
روس یوکرین جنگ کا ذمہ دار کون؛ٹرمپ کی زبانی
?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین پر الزام عائد کیا
فروری
سلمان اکرام راجا کو عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا
?️ 1 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف کے نامزد کردہ کوآرڈینیٹر سلمان
اپریل
انسانیت کی پیشانی پر سیاہ دھبہ
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: یونیسیف کے ترجمان نے ایک انٹرویو میں زور دے کر
دسمبر
9 مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا۔ شرجیل میمن
?️ 23 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ نو
جولائی
ٹرمپ سے ملاقات میں ممدانی: اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے
?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: نیویارک کے نئے میئر نے غزہ میں اسرائیلیوں کا ذکر
نومبر
حکومت سے نکلنے کی اتحادیوں نے مشروط حمایت کردی
?️ 21 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاق میں مسلم لیگ ن کے ساتھ شامل اتحادیوں
مئی