?️
سچ خبریں:نائجیریا کی جیل نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد نے اویو ریاست کی ایک جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں جیل سے 800 سے زائد قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
نائیجیریا کی جیل اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلح افراد نے اویو ریاست میں ایک جیل پر حملہ کیا اور 800 سے زائد قیدیوں کو فرار ہونے کا موقع فراہم کیا،یادرہے کہ رواں سال میں یہ ایسا تیسرا حملہ ہے۔
جیل حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا جس میں حملہ آور مسلح تھے اور جیل کے محافظوں اور دیواروں پر فائرنگ کرنے کے بعد جیل کے صحن میں داخل ہوئے،یادرہے کہ نائیجیریا میں جیلوں یہاں تک کہ تربیتی مراکز پر اکثر حملے ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس ملک میں اسکول بھی ہمیشہ دہشت گرد گروہوں کے نشانے میں رہے ہیں جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران نائجیریا کے تعلیمی مراکز اور دیہاتوں پر مسلح دہشت گرد گروہوں بالخصوص بوکو حرام نے کئی بار حملے کیے ہیں ، اس دوران بندوق برداروں نے سیکڑوں طالب علموں خاص طور پر لڑکیوں کو اغوا کیا۔
اس ملک کےاساتذہ کے مطابق کاروں اور موٹر سائیکلوں پر سوار متعدد مسلح افراد نے لڑکیوں کے اسکول پر حملہ کیاجن میں کچھ بندوق برداروں نے سرکاری سکیورٹی فورسز کا لباس پہنا اور طلباء کو کاروں میں بیٹھنے پر مجبور کیا۔
یادرہے کہ گزشتہ دسمبر میں 300 سے زائد طالبات کو نائیجیریا میں مسلح افراد نے اغوا کیا تھا جنہیں مذاکرات کے بعد رہا کیا گیا ، چند ماہ قبل بندوق برداروں نے کاٹسینا میں 800 سے زائد طلباء کے ایک اسکول پر حملہ کیا جس کے بعد متعدد طالب علم لاپتہ ہو گئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ اسکول میں سیکڑوں طلباء کو اغوا کرنے کی ذمہ داری بوکو حرام قبول کی،یادرہے کہ پچھلی ایک دہائی کے دوران ، نائیجیریا میں کم از کم 35000 افراد مارے گئےجبکہ 20 لاکھ بے گھر ہوئے نیز سیکڑوں بوکو حرام کے عسکریت پسندوں کے حملوں کے بعد اغوا اور لاپتہ ہوگئے۔


مشہور خبریں۔
شہید سلیمانی کو مقاومت کی فتح اور صیہونی حکومت کی تباہی پر یقین تھا
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے رکن محمود الزہر نے حاج
جنوری
مقتول صحافی ارشد شریف کی بیوہ کی شکایت پر کینیا کی پولیس کے خلاف مقدمہ درج
?️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مقتول صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے
اکتوبر
اسرائیل غزہ کے بچوں سے بھی خوفزدہ
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 14 ٹی وی چینل نے منگل کی
فروری
عراقی صدر کا مغربی ممالک کو انتباہ
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: عراق کے صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ مسلمانوں کے
جولائی
دو ہفتوں میں 50 فلسطینیوں کے مکانات مسمار
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور مقبوضہ علاقوں(OCHA)
اگست
ایرانی صدر کے پہلے ٹیلی ویژن خطاب پر عالمی میڈیا کا ردعمل
?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:عالمی میڈیا نے ایرانی صدر کے لوگوں کے ساتھ اپنے پہلے
ستمبر
سائنو ویک ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچے گی
?️ 3 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چینی کورونا ویکسین سائنو ویک کی بھاری کھیپ
جولائی
نیتن یاہو یمنیوں سے ڈرنا چھوڑ دیں:صیہونی اپوزیشن لیڈر
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپڈ نے نیتن یاہو سے مطالبہ
مئی