?️
سچ خبریں: روسی سیکورٹی کونسل کے نائب سربراہ دیمیتری میدویدیف نے روسی اثاثوں کے حوالے سے یورپی یونین کے سربراہان کانفرنس کو چوروں کی میٹنگ قرار دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپ روسی اثاثوں کو ہڑپ کرنے کے اپنے منصوبوں سے دستبردار نہیں ہوا ہے، لیکن اس معاملے پر عارضی طور پر خاموشی اختیار کرلی ہے۔
دوسری جانب، ولادیمیر پوٹن کے خصوصی ایلچی برائے سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون، کریل دیمیتریف نے جمعہ کے روز کہا کہ قانون اور عقل نے فتح پائی ہے۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب یورپی یونین کے رہنماؤں نے یوکرین کی مالی معاونت کے لیے روس کے منجمد اثاثوں کو استعمال کرنے کے بجائے قرض لینے کا فیصلہ کیا۔
دیمیتریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ارسولا فون ڈیر لین کی قیادت میں یورپی یونین کے جنگ جوؤں کو زبردست دھچکا لگا ہے – یورپی یونین میں معقول آوازوں نے یوکرین کی مالی امداد کے لیے روسی اثاثوں کے غیرقانونی استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔
یورپی یونین کے رہنماؤں نے جمعہ کے روز یوکرین کو 90 ارب یورو کا قرضہ دینے پر اتفاق کیا ہے تاکہ اس کے قریب الوقوع بجٹ خسارے کو پورا کیا جاسکے، تاہم اس رقم کی فراہمی کے لیے روس کے منجمد اثاثوں کے استعمال پر کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار
?️ 26 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت
ستمبر
صیہونی فوجی کمانڈر تشویش میں مبتلا،وجہ؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے کمانڈروں نے اس حکومت کے جنگی وزیر یواف
جولائی
صومالیہ کے ساحل کے قریب سمندری حادثہ، مسلح افراد نے مال بردار جہاز پر قبضہ کر لیا
?️ 17 اگست 2026سچ خبریں:برطانوی بحری تجارتی کارروائیوں کی تنظیم کے مطابق صومالیہ کے ساحل
اگست
یمن مذاکرات میں عمان کے رویہ سے سعودی عرب ناخوش
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:اطلاعاتی ویب سائٹ انٹیلی جنس آن لائن نے اپنی ایک رپورٹ
جنوری
اسرائیلی فوج کی بڑی غلطیاں کیا ہیں ؟
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں:ایک صیہونی میڈیا نے اسرائیلی فوج کے ایک نئے کیس کی
فروری
تھریڈز کو فیس بک سے سائن ان کرنے کی آزمائش
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی مائیکروبلاگنگ ایپ تھریڈزکے لیے
جولائی
فلسطینیوں کی نسل کشی کس کے اشاروں پر ہو رہی ہے؟امریکی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: مارک گلین نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے عوام
دسمبر
کسی بھی صورت میں ہتھیار نہین ڈالیں گے:جہاد اسلامی
?️ 7 فروری 2026کسی بھی صورت میں ہتھیار نہین ڈالیں گے:جہاد اسلامی فلسطینی مزاحمتی تنظیم
فروری