موساد اور شباک بھی نیتن یاہو کے مخالفین کی صف میں شامل

شامل

?️

سچ خبریں:بنیاد پرست صیہونی حکومت کے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کے خلاف مظاہروں کی شدت اور اس منصوبے کے خلاف فوج کی نافرمانی کے بعد میڈیا ذرائع نے اس حکومت کی اہم انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اس منصوبے کے مخالفین کی صفوں میں شامل ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

فرانسیسی انٹیلی جنس سائٹ انٹیلی جنس آن لائن نے انکشاف کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی حساس سکیورٹی سروسز بشمول صیہونی حکومت کی انٹرنل سکیورٹی سروس (شاباک) اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی (موساد) نے نیتن یاہو کی سربراہی میں صیہونی حکومت کی کابینہ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک میں شمولیت اختیار کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق موساد  خفیہ ایجنسی کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے اپنے افسران کو نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف مظاہروں میں شرکت کی اجازت دے دی ہے، میڈیا نے مزید کہا کہ موساد کے کل 7000 افسران میں سے صرف 300 اعلیٰ افسران کو نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔

انٹیلی جنس آن لائن نے مزید کہا کہ شاباک کے ان افسران نے بھی مظاہروں میں شرکت کی درخواست کی ہے، لیکن شباک کے سربراہ رونن بار نے ان کی درخواست کی مخالفت کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق رونن بار کی اس درخواست کی مخالفت کے باوجود عدالتی اصلاحات کے منصوبے پر احتجاج کرنے والے ریزرو فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی فوج کی نافرمانی اور عدالتی اصلاحات کے منصوبے کے خلاف احتجاج میں اس کی بڑھتی ہوئی شدت نے تل ابیب کے سکیورٹی حکام کو خوفزدہ کر دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی اتحاد کا عراق اور شام میں ہزاروں عام شہریوں کے قتل کا اعتراف

?️ 8 اگست 2021سچ خبریں:ایک امریکی ویب سائٹ نے اعتراف کیا ہے کہ عراق اور

جماعت اسلامی لاہور کا یکجہتی فلسطین مارچ کا اہتمام

?️ 23 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)قبلہ اؤل مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کی قتل و غارت

السنوار کے قتل کے بعد عبرانی میڈیا کا تجزیہ

?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار کالکالسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق

ایف آئی اے کا حریم شاہ کے خلاف اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ

?️ 28 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی حریم شاہ کو مہنگی پڑ

امریکی جارحیت کے خلاف انصار اللہ کا ردعمل

?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے ایک

یوکرین جنگ میں ہارنے والا

?️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے ایک ماہر نے کہا کہ یوکرین کی

کیا کویت سمجھوتے کی گونگی ٹرین میں شامل ہو گا؟

?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:  وائٹ ہاؤس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم

قطر نے پاکستان کو ایل پی جی دینے کا عندیہ دے دیا

?️ 24 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) قطر نے پاکستان کو ایل پی جی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے