🗓️
سچ خبریں:صہیونی فوج کے ایک جنرل نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ انہوں نے فوجی یونٹوں میں خامیوں کا مشاہدہ کیا ہے، واضح کیا کہ اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو صیہونی فوج آئندہ ہونے والی کوئی بھی جنگ نہیں جیت سکے گی۔
صیہونی حکومت کے چینل 14 نے صیہونی فوج کے جنرل اور فوجیوں کی شکایات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سابق چیئرمین اسحاق برک کا انٹرویو نشر کیا، رپورٹ کے مطابق برک نے انٹرویو میں کہا کہ لاپرواہی اور فوجی رویے میں نقائص کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی یونٹس اور کیمپوں کے اندر واضح کمیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے حال ہی میں کچھ فوجی یونٹوں کا دورہ کیا جہاں واضح فوجی کمیاں دیکھنے کو ملیں جن میں فوجی نظم و ضبط کی کمی اور فوجی رویے میں نقائص شامل تھے، برک نے زور دے کر کہا کہ اگر فوجی حالات بہتر نہ ہوئے تو اسرائیلی فوج پیش قدمی نہیں کرے گی اور مستقبل میں کوئی فوجی لڑائی نہیں جیت سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج جنگ میں داخل ہونے کے لیے تیار نہیں ہے اور ساتھ ہی کمانڈرز اور فوجی حکام فوج میں موجود خامیوں اور مسائل پر توجہ نہیں دیتے،اسحاق برک نے زور دے کر کہا کہ مستقبل میں ہونے والی کسی بھی جنگ میں بہت زیادہ جانی نقصان ہو گا اور روزانہ اوسطاً 3000 میزائل کئی محاذوں سے مقبوضہ علاقوں پر فائر کیے جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن کے پورے خاندان پر ٹرمپ کا خوفناک الزام
🗓️ 14 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف
جون
بن سلمان کی امریکہ کو اقتصادی پابندیوں کی دھمکی!
🗓️ 9 جون 2023سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک خفیہ
جون
کیا فلسطین قطر 2022 ورلڈ کپ جیتے گا؟
🗓️ 7 دسمبر 2022سچ خبریں:فلسطین ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا، یہ وہ جملہ ہے
دسمبر
پنجاب میں اعلی افسران کے ساتھ ساتھ وزارتوں میں بھی تبدیلی کا امکان
🗓️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب
ستمبر
صیہونی حکومت کے خلاف مشترکہ آپریشن میں یمنیوں کے اہداف کیا ہیں؟
🗓️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبار کے مطابق غزہ میں فلسطینی قوم کی
جولائی
ایندھن کے بحران کے خلاف ارجنٹائن میں ٹرک ڈرائیوروں کا مظاہرہ
🗓️ 30 جون 2022سچ خبریں: ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ٹرک ڈرائیوروں اور ٹرک
جون
امریکی پیدوار داعش کا عراق کو تحفہ
🗓️ 19 جون 2023سچ خبریں:عراق کے صدر عبداللطیف الرشید نے اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری
جون
صیہونی حکومت عالم اسلام اور عرب دنیا کی سب سے بڑی دشمن :ایرانی عہدہ دار
🗓️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری نے سعودی عرب کے ساتھ
مارچ