?️
سچ خبریں: مقتدی صدر نے غزہ کی صورتحال کے بارے میں ریاض میں ہونے والے عرب اسلامی رہنماؤں کے اجلاس کے حتمی بیان کی تعریف کی اور اگلے مرحلے میں اسے انجام دینے کے لیے عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہان کے سامنے اپنی تجاویر پیش کیں۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی صدر موومنٹ کے رہنما نے غزہ کی صورتحال کے بارے میں عرب اسلامی رہنماؤں کے اجلاس کے بارے میں اپنے بیان میں کہا کہ میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ اسلامی اور عرب ممالک نے ہفتے کے روز ہونے والے اپنے اجلاس میں فلسطین کے خلاف دہشت گرد صیہونیوں کی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے اور فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دیے جانے کے خلاف بیان صادر کیا جو ایک اچھا قدم تھا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے بارے میں ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس
مقتدی صدر نے کہا کہ میں اسلامی اور عرب رہنماؤں سے امید کرتا ہوں کہ یہ پہلا قدم ہے نہ کہ آخری قدم اور پورے فلسطین اور خاص طور پرغزہ کے خلاف صیہونی دہشت گردی جاری رہنے کی صورت میں یہ اجلاس پھر سے منعقد ہونا چاہیے۔
صدر تحریک کے رہنما نے مزید کہا کہ میں آپ کے سامنے آئندہ کے لیے کچھ تجاویز پیش کرتا ہوں جو آپ کی طرف سے جاری کی جا سکتی ہیں:
مزید پڑھیں: اسلامی تعاون تنظیم کا صیہونی حملوں پر ردعمل
1۔ اسلامی اور عرب فوجیں چوکسی کا اعلان کریں کیونکہ اگر غزہ اور مزاحمت کو شکست ہوئی تو یہ معاملہ رکنے والا نہیں بلکہ سب کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔
2۔ صہیونی دشمن کے خلاف وسیع اقتصادی پابندیاں لگائی جائیں۔
3۔ صہیونی دشمن کو بالواسطہ اور براہ راست تیل کی منتقلی بند کی جائے۔
4۔ اسرائیلی سفارتخانے بند کیے جائیں اور تمام عرب اور اسلامی ممالک اس حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو جرم قرار دیں۔
5۔ صہیونیوں کے نہ چاہنے کے باوجود طبی اور اہم امداد غزہ تک پہنچائی جائے۔
6۔ صیہونی حکومت کی حمایت کرنے والے ممالک بالخصوص امریکہ جو اس حکومت کے سب سے بڑا حامی ہے، کے خلاف سخت کاروائیاں کی جائیں ، اسلامی اور عرب ممالک میں اس کے فوجی اڈے بند کر دیے جائیں۔
7۔ اپنے ممالک میں صیہونی حکومت کی حمایت کرنے والی سرکاری اور غیر سرکاری آوازوں کو روکا جائے اور اس سلسلے میں ہر ملک میں مشترکہ قانون کی بنیاد پر یہ آوازیں اٹھانے والوں کو سزا دی جائے۔
8۔ عرب اور اسلامی اقوام سے کہا جائے کہ وہ ایک ساتھ مل کر غزہ کے لیے مظاہرے کریں اور ان مظاہروں سے منع کرنے والوں کی بات نہ سنیں۔
9۔ فلسطینی بچوں اور خواتین جو سالہا سال سے صیہونی قابضین کی جیلوں میں بند ہیں، کے حوالے سے مذاکرات کے معاملے میں فلسطینی مزاحمت کی حمایت کی جائے۔
10۔ نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دے کر صیہونی حکومت کو مجرم قرار دینے کی کوشش کی جائے۔


مشہور خبریں۔
ایران جنگ کے بعد تل ابیب اسٹاک ایکسچینج سے اربوں کی سرمایہ کاری کی نئی رپورٹ
?️ 6 اگست 2025سچ خبریں: تل ابیب اسٹاک ایکسچینج ریسرچ کی ایک نئی رپورٹ سے
اگست
وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
?️ 23 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی
مئی
محرم الحرام: محسن نقوی کی تمام طبقات سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی یقینی بنانے کی اپیل
?️ 25 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاشرے کے
جون
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری چیلنج نہیں کی جاسکتی، خواجہ آصف
?️ 23 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نگران وزیرعلیٰ پنجاب
جنوری
فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج کی ایک چوکی کو آگ لگادی
?️ 5 اپریل 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مظالم سے
اپریل
سپریم کورٹ: انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن معطل، اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری
?️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کی تحقیقات کے
مئی
یورپی سپریم کورٹ کا امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف بڑا جرمانہ
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: یورپی سپریم کورٹ ای سی جے کے فیصلے کے مطابق امریکی
ستمبر
فرانسیسی قوم پرستوں کی یورپی انتخابات میں کامیابی کے سنگین نتائج
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی اور اولمپکس سے
جون