?️
سچ خبریں:صیہونی قابض فوج نے جمعے کے روز مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں پر چھاپے مارے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے جمعے کے روز مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے مختلف علاقوں پر حملے کیے،یاد رہے کہ بیت المقدس پر قابض حکومت کے فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے قصبے "صلواد” پر چھاپہ مار کر 4 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب صیہونی افواج نے فلسطینی قوم اور ان کے مقدس مقامات کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،ان حملوں کے دوران قلقیلیا کے مشرق میں واقع عزون قصبے میں رہنے والا ایک فلسطینی بچہ شہید اور 2 دیگر زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ جمعرات کے روز بھی صیہونی فوجیوں نے 14 فلسطینیوں کو گرفتار کیا اور الخلیل کے قریب ایک مکان کو مسمار کردیا،دوسری جانب صہیونی فوج نے جمعرات کی شام کو اریحا شہر کو گھیرے میں لے کر وہاں فوجی چوکیاں قائم کر لیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ صہیونی فورسز نے اریحا کے داخلی راستوں کو بند کرکے فلسطینی کاروں کی نقل و حرکت کو روکا اور ان کی تلاشی لی نیز فلسطینی شہریوں کی شناختی دستاویزات کا معائنہ کیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ان ذرائع نے مزید کہا کہ عقبہ جبر کیمپ کے نزدیک جنوبی دروازے، مشرقی دروازے اور شمالی دروازے پر چوکیاں قائم کی گئی ہیں،دوسری جانب فلسطینی ڈیٹا سینٹر "معتی” نے اپنی فروری کی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کے خلاف قابض فوج اور صہیونی آباد کاروں کی جارحیت اور جرائم کے 2898 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن کے دوران سیکڑوں گرفتاریاں اور جھڑپیں ہوئیں جبکہ ایک ماہ میں 30 فلسطینی شہری شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق فروری میں مغربی کنارے کے دیگر علاقوں کے مقابلے نابلس صوبے میں سب سے زیادہ شہید ہوئے جن کی تعداد 16 ہے۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف پروگرام کے طریقہ کار کو تبدیل کریں گے:وزیر خزانہ
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر
مئی
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب پیش قدمی، جدید کمیونی کیشن سیٹلائٹ خلا میں روانگی کیلئے تیار
?️ 28 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ کے بعد ڈیجیٹل
مئی
نیتن یاہو کے خلاف صہیونی اسیر کی فریاد
?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کی جانب
اپریل
امریکی حکام کا غزہ میں بائیڈن حکومت کے خلاف احتجاج
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ کے ہزاروں سے زائد اہلکاروں نے بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ
نومبر
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی ملاقات
?️ 30 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی
اکتوبر
مقبوضہ فلسطین میں منکی پوکس کے پہلے کیس کا اندراج
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: اس بیماری کا پہلا کیس مقبوضہ فلسطین میں اسی وقت
مئی
الیکشن لڑنے کی سیف اللہ ابڑو کو ملی اجازت
?️ 25 فروری 2021کراچی{سچ خبریں} سینیٹ انتخابات کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے
فروری
خون سے لکھی ہوئی سچائیاں
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:بہت سارے ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ اپنے آغاز سے
جولائی