?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے انتہا پسند وزیر اتمار بن گوئر نے اسرائیلی حکومت کے پولیس چیف کو مقبوضہ علاقوں میں عوامی مقامات سے فلسطینی پرچم ہٹانے کا حکم دیا ہے۔
عربی21 ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر Itamar Benguir نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی پرچم لہرانے پر پابندی عائد کی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق انتہا پسند وزیر اور "Jewish Power” پارٹی کے سربراہ نے صہیونی قابض پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ فلسطینی پرچم یا کسی بھی ایسے جھنڈے کو مقبوضہ علاقوں میں لگانے کرنے سے منع کرے جو فلسطینی تنظیموں کی شناخت ظاہر کرتا ہو اور اسرائیلی حکومت کے خلاف اشتعال انگیزی کرتا ہو۔
یاد رہے کہ صیہونی حکومت کے نجی چینل (12) سمیت اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ بن گوئر کا یہ اقدام ان کے اور اسرائیلی پولیس کے درمیان شدید کشیدگی کی خبر کے بعد عمل میں آیا، اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ پولیس نے اسرائیلی جیلوں میں زندگی کے 40 سال گزارنے والے فلسطینی قیدی کریم یونس کی رہائی کے جشن کو روکنے کے لیے ان کے احکامات کو نظر انداز کیا۔
صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر نے کہا کہ ایسی تقریب کا انعقاد دہشت گردی (مزاحمتی گروہوں) کی کھلی حمایت ہے اور ایسی تقریب کی اجازت نہیں دی جا سکتی یاد رہے کہ عربوں اور فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ اور انتہا پسندانہ رویے میں مشہور بن گوئر نے گزشتہ ہفتے صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کے کام شروع کرنے کے پہلے دن سے مسجد اقصیٰ کے تقدس کی بے حرمتی کی جس کا مقصد دنیا بھر کے فلسطینیوں اور مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانا تھا۔
مشہور خبریں۔
مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا: پنجاب پولیس
?️ 9 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) شدید برفباری سے متاثرہ سیاحتی مقام مری کی تمام اہم
جنوری
اقوام متحدہ کی پابندیوں کا نظام تباہی کے دہانے پر:فارن پالیسی
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:فارن پالیسی میگزین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پابندیوں
اکتوبر
کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کیسز بڑھنے پر سندھ وزیر اعلی کا اظہار تشویش
?️ 23 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےتیزی سے کورونا کیسز بڑھنے
اپریل
پاکستانی سیاست میں پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال
?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ کچھ عرصے سے جہاں پاکستانی سیاست میں
دسمبر
سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت بند کرؤ: فرانسیسی عوام
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:فرانسیسی دارالحکومت میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے آل سعود حکومت
فروری
لاپتہ افراد کے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکومت کو نوٹس
?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس
دسمبر
بحرینی ولی عہد کا وزیراعظم سے ٹیلفونک رابطہ، باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلۂ خیال
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمادبن ال عیسیٰ
مارچ
پاکستان: ہم علاقائی پیش رفت پر ایران کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ملک کے وزیر اعظم
مئی