?️
سچ خبریں:شام کے صدر نے بیلاروس کے وزیر اعظم سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ مغرب نے اپنی بقا کے لیے جنگ سازی کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔
رائے الیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد نے بیلاروس کے وزیر اعظم رومن گلووچینکو سے ملاقات میں کہا کہ بیلا روس کو یورپ کے مرکز میں اس کی اسٹریٹجک پوزیشن اور اس کی پالیسیوں نیز آزادانہ فیصلوں کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغرب نے اپنی بقا کے لیے جنگ سازی کی پالیسی اپنا رکھی ہے کیونکہ اگر یہ جنگیں رک گئیں تو مغرب کا تسلط کا نظام بھی تباہ ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ مغرب بہت سے ممالک جیسے شام، روس اور بیلاروس میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا، اس لیے اس نےان کے خلاف اقتصادی جنگیں شروع کر دیں۔
بشار الاسد نے کہا کہ ان جنگوں سے نمٹنے کے لیے ان ممالک کے درمیان کوششوں کو مربوط کرنا ضروری ہے، ان ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کا ایک ایسا نیٹ ورک بنانا بھی ضروری ہے جس کے اصول اور اقدار یکساں ہوں، ان اقدامات سے مغرب گوشہ نشین ہو جائے گا۔
بشار اسد نے کہا کہ بیلا روس کے وزیر اعظم کا دورہ نہ صرف دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کے لیے بلکہ اس کا مقصد تعاون کے شعبوں کو عملی طور پر جانچنا اور تعلقات کو فروغ دینا نیز مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کے قیام کے لیے بھی اہم ہے۔
بشار الاسد نے شام کی خودمختاری کو برقرار رکھنے پر اپنے مضبوط موقف کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت کرنے پر بیلاروس کا شکریہ ادا کیا،بیلاروس کے وزیر اعظم نے بھی بشار الاسد کو دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے حوالے سے اپنے ملک کے صدر کا پیغام پہنچایا۔


مشہور خبریں۔
بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ اسحاق ڈار
?️ 21 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
دسمبر
ہم کسی بھی منظر نامے سے نہیں ڈرتے؛ اسرائیل کا غزہ کا محاصرہ ٹوٹنا چاہیے
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی محاصرے کو توڑنے کے مقصد کے
ستمبر
افغانستان میں 15 لاکھ سے زائد افراد کینسر میں مبتلا
?️ 13 ستمبر 2026سچ خبریں: افغانستان کینسر کے خلاف جدوجہد فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے
ستمبر
شرمین عبید چنائے ’اسٹار وارز‘ فلم کی ہدایت کاری کریں گی
?️ 8 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) لکاز فلم کمپنی نے بہت ہی دلچسپ اعلان کیا
اپریل
صدر جو بھی قدم اٹھائیں گے اسے عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہوگی، فواد چوہدری
?️ 18 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور
نومبر
بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کی طرف سے اسرائیلی وزیر خزانہ کی گرفتاری کے وارنٹ کی درخواست
?️ 20 مئی 2026سچ خبریں: اسرائیلی رژیم کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ انہیں
مئی
انگلش چینل ؛موت اور ہجرت کا سنگم
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:انگلش چینل کو عبور کرنے والے تارکین وطن کی بڑی تعداد
دسمبر
پی ٹی آئی واپس اسمبلی میں آتی ہے تو ویلکم کریں گے: احسن اقبال
?️ 25 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے
ستمبر