مغربی کنارے میں چند گھنٹوں کے اندر کئی صیہونی مخالف کارروائیاں

صیہونی

🗓️

سچ خبریں:مغربی کنارے میں کچھ ہی گھنٹے کے اندر متعدد صیہونی مخالف کارروائیوں کا مشاہدہ کیا گیا۔

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ سرایا القدس نے اعلان کیا ہے کہ الاقصی شہداء بٹالینز اور امجد الفاخوری شہداء کمپلیکس کے مجاہدین کی شرکت کے ساتھ ترسیلا کی بستی میں تعینات فورسز جو کہ جنین کے قریب جبع کے علاقے میں فلسطینیوں کی اراضی پر واقع ہے، کے خلاف آپریشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یاد رہے کہ اس آپریشن کے چند منٹ بعد نابلس سے خبر آئی کہ اسی طرح کی کارروائی نابلس میں واقع ایتمار نامی تارکین وطن دوست بستی کے قریب ہوئی ہے جس کے بارے میں پہلے تو صیہونیوں نے دعویٰ کیا کہ اس آپریشن کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن کچھ ہی لمحوں بعد وہ تسلیم کرنے پر مجبور ہوئے اور اعلان کیا کہ صیہونی چھاتہ بردار یونٹ کا ایک فوجی زخمی ہوا ہے جسے بیلنسن ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

در ایں اثنا صیہونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے لکھا کہ فلسطینیوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب صیہونی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد فوج کی حمایت سے فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ اور احتجاج کر رہی تھی۔

ادھر صیہونی سرکاری ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ سامریہ کی تارکین وطن آبادکاری کونسل کے سربراہ یوسی دگان بھی اس مظاہرے میں موجود تھے۔

 

مشہور خبریں۔

امریکی زیڈ جنریشن اسرائیل کے بارے میں کیا کہتی ہے؟

🗓️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: بائیڈن بخوبی جانتے ہیں کہ اگر فلسطینی حامی نوجوان یونیورسٹی

Philippines to cancel Landing’s $1.5B casino project

🗓️ 17 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

کیا شمالی غزہ سے حماس کا خاتمہ ہو گیا ہے؟

🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: ایک سینئر عرب تجزیہ کار نے کہا کہ شمالی غزہ

افغانستان میں پراکسی جنگ پر مبنی کینیڈا کے الزام پر پاکستان کا رد عمل

🗓️ 2 اگست 2021سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ نے کینیڈین امیگریشن کے سابق وزیر کی

روہنگیا مسلمانوں کی قاتل کہاں ہے؟

🗓️ 1 اگست 2023سچ خبریں: میانمار کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس

وزیر خزانہ نے اقتصادی ترقی کے لیے 14 اہم شعبوں کا پروگرام پیش کردیا

🗓️ 28 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے

حکومت سب کی جان کی حفاظت چاہتی ہے: اسدعمر

🗓️ 3 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر

پنجاب کابینہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری

🗓️ 23 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کی نگراں کابینہ نے گریڈ 1 سے 16

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے