?️
سچ خبریں: عراق میں برلن کے سفارت خانے نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ہم جرمنی میں قرآن کی بے حرمتی کی افواہوں کی تردید کرتے ہیں۔
عراق میں جرمن سفارت خانے نے ایک بیان میں اس ملک میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے متعلق حالیہ افواہوں کی تردید کی ہے۔
عراقی خبر رساں ایجنسی کو موصول ہونے والے ایک بیان میں جرمن سفارت خانے نے کہا کہ جرمنی میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی حالیہ افواہیں جھوٹی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے عراقی وزیر خارجہ کی 5 تجاویز
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نفرت اور مذہبی عدم برداشت کی کسی بھی شکل کی شدید مذمت کرتے ہیں، قرآن پاک کی بے حرمتی دشمنی اور نفرت انگیز عمل ہے۔
اس بیان کے آخر میں برلن کے سفارت خانے نے زور دے کر کہا کہ یہ وقت ہے ایک ساتھ رہنے کا ہے تقسیم ہونے کا نہیں، ہم عراق اور جرمنی کے درمیان بہترین تعلقات سے خوش ہیں اور ہم ان کی مزید مضبوطی اور ترقی کے منتظر ہیں۔
مزید پڑھیں: قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پس پردہ عناصر
واضح رہے کہ 28 جون کو سویڈش پولیس کی حفاظت میں سٹاک ہوم کی مسجد کے سامنے عراقی پناہ گزین سلوان مومیکا نے اسٹاک ہوم میں عراقی سفارتخانے کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اور عراقی پرچم کو روند ڈالا ۔
جس کے بعد21 جولائی کو ڈنمارک میں اسلام مخالف اور انتہا پسند گروپ کے اراکین نے کوپن ہیگن میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کر دیا۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کا ایٹمی انرجی ایجنسی کو 3.5 ملین ڈالر کا عطیہ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بین الاقوامی
ستمبر
عراق نے چین کے ساتھ 10 بلین ڈالر کا معاہدہ معطل کیا؛ وجہ ؟
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی اشاعت دی ڈپلومیٹ نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے
دسمبر
کراچی سمیت ملک بھر میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی
?️ 12 جولائی 2022کراچی: (سچ خبریں)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے
جولائی
سپریم کورٹ میں عارضی بنیادوں پر ججوں کی تعیناتی کیوں کی جا رہی ہے؟
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ نے 19 جولائی کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس
جولائی
سعودی شہزادہ موت سے ایک قدم کے فاصلے پر
?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:موجودہ سعودی ولی عہد شہزادہ کے حکم قید کیے جانے والے
جولائی
ترسیلات زر 10.8 فیصد کمی کے بعد 17.9 ارب ڈالر رہ گئیں
?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی
مارچ
خواتین میں عقلی انحطاط اور ہڈیوں میں فریکچر سے متعلق اہم تحقیق
?️ 28 جولائی 2021سڈنی(سچ خبریں) بون اینڈ منرل ریسرچ نامی جریدے میں شایع شدہ نئے
جولائی
حقانی کی مصر، سوڈان اور فلسطین کے علماء کے ساتھ گفتگو
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت داخلہ نے
جنوری