مشہور ضرب المثل کوئی بھوک سے نہیں مرتا ؛غزہ میں بے معنی

مشہور ضرب المثل کوئی بھوک سے نہیں مرتا ؛غزہ میں بے معنی

?️

سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی محاصرے اور گہری قحط سالی کے باعث درجنوں بچے بھوک سے جاں بحق ہو چکے ہیں،والدین آٹے کا ایک کلو تک حاصل نہیں کر پا رہے، نانِ شبینہ اب ایک لگژری بن چکا ہے۔

دنیا بھر میں رائج مشہور ضرب المثل کوئی بھوک سے نہیں مرتا غزہ کی زمین پر دم توڑ چکی ہے۔ اسرائیلی محاصرے، منظم بھوک کی جنگ اور اشیائے خورونوش کی قلت نے غزہ کے لاکھوں بچوں کو موت کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔
اسرائیلی محاصرے کے شدت اختیار کرنے کے بعد، مارچ سے اب تک درجنوں بچوں کی موت صرف بھوک اور قلتِ غذا کے باعث واقع ہو چکی ہے۔
 غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، کم از کم 67 بچے اس قحط کے سبب جاں بحق ہو چکے ہیں، جب کہ 650000 سے زائد بچے شدید غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔
عالمی اداروں کے مطابق، یہ اعداد و شمار حقیقت سے بہت کم ہیں، کیونکہ غزہ کی وزارت صحت کے پاس جنگی حالات میں مکمل ڈیٹا اکٹھا کرنے کی صلاحیت نہیں رہی۔
7 سالہ بچہعبدالعزیز علی  جس کا جسم لاغر ہو چکا ہے، نہ چل سکتا ہے، نہ کھڑا ہو سکتا ہے۔ اس کے بہن بھائی ابراہیم (9) اور سلمیٰ (11) بھی اسی حال میں ہیں۔
ان کی والدہ، جو شوہر کے انتقال کے بعد تنہا تین بچوں کی کفالت کر رہی ہیں، کہتی ہیں کہ دو دن ہو گئے، میرے بچوں نے صرف پانی پیا ہے، میں پورے الشاطی کیمپ میں ایک کلو آٹے کے لیے بھاگتی ہوں، مگر کچھ نہیں ملتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب آٹے کی قیمت سنتی ہوں 24 ڈالر فی کلو تو دنگ رہ جاتی ہوں، بچوں کو خالی ہاتھ دیکھ کر شرمندگی سے چپ ہو جاتی ہوں۔
 آٹا ایک لگژری بن چکا ہے،محمود سالم، ایک گروسری اسٹور کے مالک، کہتے ہیں،مارکیٹیں خالی ہو چکی ہیں، تاجر مال چھپا کر بیٹھے ہیں، آٹے کی فی کلو قیمت 24 ڈالر ہو چکی ہے، جو غزہ کی تاریخ کی بدترین مہنگائی ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ یہ قحط قدرتی نہیں، منظم ہے۔ دشمن چاہتا ہے کہ غزہ کے لوگ مایوس ہو کر ہجرت کریں یا مر جائیں۔
 احمد سعید، ایک فلسطینی شہری، جن کی 10 سالہ بیٹی امیرہ ایک نایاب برین ٹیومر میں مبتلا ہے، کہتے ہیں کہ میری بچی مر رہی ہے، اور میں کچھ نہیں کر سکتا،جنگ کی وجہ سے ہم اسپتال لے جا نہ سکے، اب وہ شدید دورے، بے ہوشی اور درد سے تڑپ رہی ہے، میرے پاس نہ دوا ہے، نہ غذا۔
ان کا کہنا ہےکہ میں ہر روز اپنی بیٹی کو مرتے ہوئے دیکھتا ہوں۔ کچھ نہیں کر سکتا، یہاں روٹی بھی ایک لگژری بن چکی ہے۔
غزہ کے عوام اس وقت بھوک، بیماری اور بمباری کے مثلث میں محصور ہیں،اسرائیلی افواج صرف جنگی جرائم ہی نہیں کر رہیں، بلکہ خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کر کے ایک پوری نسل کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز شدید مندی، انڈیکس میں 1124 پوائنٹس کی کمی

?️ 20 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز سے

قطر میں کفالہ نظام کا خاتمہ، پاکستانی مزدوروں کے لیئے اہم خوشخبری

?️ 31 مارچ 2021(سچ خبریں) اگر آپ کا شمار بھی دبئی، دوحہ یا شارجہ جیسے

حقیقت میں سانولی ہوں، میک اپ کی وجہ سے گوری نظر آتی ہوں، ندا یاسر

?️ 6 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و معروف میزبان ندا یاسر نے اعتراف کیا

چین اور پاکستان نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے:چینی وزیرخارجہ

?️ 12 نومبر 2022سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کو چار ارب

نیتن یاہو کا نیویارک روانگی سے قبل اہم اعلان

?️ 25 ستمبر 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقوامِ متحدہ کی

صیہونی حکومت کی بربریت کے خلاف امریکی قانون سازوں کا احتجاج

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ہاتھوں مغربی کنارے میں ترک نژاد امریکی شہری

امریکی صدارتی دوڑ میں کون آگے ہے؟

?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: سی این این کے سروے کے نتائج سے معلوم ہوتا

ای وی ایم کیلئے باقاعدہ آگاہی مہم چلائی جائے گی

?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے