?️
سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق کہ مقبوضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو مخالف مظاہروں کے دوران صہیونی مظاہرین نے آہنی رکاوٹوں سے گزر کر نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حملہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کی رہائش گاہ کی طرف ہزاروں صیہونیوں کا مظاہرہ
عبرانی زبان کے ذرائع نے اعلان کیا کہ 3 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پولیس فورس کا ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔
اسی دوران عبرانی زبان کے ذرائع نے مقبوضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے سامنے اسرائیلی مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید تصادم کی اطلاع دی۔
صیہونی حکومت کے چینل 12 نے تاکید کی کہ پولیس نے مظاہرین میں سے ایک کو گرفتار کر لیا جو پولیس کی ایک گاڑی کے نیچے لیٹا ہوا تھا۔
اسرائیلی ذرائع نے کل رات مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والی جھڑپوں کو انتہائی شدید قرار دیا۔
دسیوں ہزار اسرائیلیوں نے نیتن یاہو کی رہائش گاہ اور کنیسٹ کی عمارت کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ان کے فوری استعفیٰ اور غزہ میں مزاحمت کاروں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔
صیہونی اخبار Yediot Ahronoth نے مقبوضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپ کی اطلاع دی۔
کہا جاتا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے غزہ میں قید ایک اسرائیلی قیدی کی بیوی پر حملہ کیا اور اسے زدوکوب کیا۔
اسی دوران بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں صہیونی آباد کاروں کے احتجاجی مظاہرے تاحال جاری ہیں، موصولہ اطلاعات کے مطابق صیہونی آبادکاروں نے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی قیادت میں قابض حکومت کی موجودہ کابینہ کے خلاف ایک بار پھر احتجاج کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈگمگاتی صیہونی حکومت؛مظاہرین نے کیا کہا؟
یہ احتجاجی مظاہرہ صیہونی حکومت کی Knesset کے خلاف کیا گیا اور اس مظاہرے کے دوران آباد کاروں نے مقبوضہ علاقوں میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا۔
اس کے علاوہ صیہونیوں نے صیہونی حکومت اور غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مطالبہ کیا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کی نئی کابینہ اور شام پر صیہونی حملوں میں تبدیلی
?️ 4 دسمبر 2022سچ خبریں:گذشتہ دو مہینوں کے دوران شام پر صیہونی حکومت کے حملے
دسمبر
سارہ نیتن یاہو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف ؛ وجہ ؟
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی ویب سائٹ مزاک لائیو کی جانب سے شائع کی
دسمبر
امدادی کوششوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ‘ڈیجیٹل فلڈ ڈیش بورڈ’ قائم
?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)سیلاب زدگان کے لیے امدادی رقوم کی تقسیم میں شفافیت
ستمبر
یمن کے دو اسٹریٹجک شہر یمنی مزاحمتی دستوں کے ہاتھوں میں
?️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی فورسز نے البیضاصوبے میں بڑے پیمانے پر آپریشن
جولائی
قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کی شرائط
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ میں مزاحمت کاروں کے فلسطینی اور صیہونی قیدیوں کے
مارچ
پاکستان بطور ایٹمی طاقت امت مسلمہ کیساتھ کھڑا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
?️ 17 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں
ستمبر
یوکرین جنگ میں کینیڈا کو بھی جانی نقصان
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:کینیڈا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس
جولائی
سی پیک نے گلگت بلتستان کیلئے نئے مواقع پیدا کیے ہیں، آصف علی زرداری
?️ 1 نومبر 2025گلگت بلتستان: (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ
نومبر