?️
سچ خبریں:انسانی حقوق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کی جانب سے مسجد الحرام کے خطیب کو 10 سال قید کی سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔
عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی ایک تنظیم اعلان کیا کہ سعودی اپیل کورٹ نے مسجد الحرام کے امام اور خطیب شیخ صالح آل طالب کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے،رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے 48 سالہ شیخ آل طالب کو 7 اگست 2018 کو گرفتار کیا تھا اور ان کی گرفتاری کی وجہ کے بارے میں کوئی سرکاری وضاحت نہیں دی گئی۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق آل سعود حکام نے شیخ صالح آل طالب کو برائی اور اس کے مرتکب افراد سے نمٹنے کے بارے میں ایک خطبہ دینے کی وجہ سے گرفتار کیا، واضح رہے کہ شیخ آل طالب نے ریاض کے ہائی کورٹ اور دیگر صوبوں کی عدالتوں میں بھی تین سال تک جج کے طور پر کام کیا اور گرفتاری سے قبل وہ مکہ مکرمہ کی عدالت میں جج تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شیخ صالح آل طالب کی آل سعود حکومت کی جیل میں من مانی نظربندی کو چار سال گزر جانے پر سوشل میڈیا پر ان کے ساتھ یکجہتی کی مہم شروع کی گئی، جس میں صارفین کا کہنا تھا کہ آل طالب کو اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ انہوں نے اپنے خطبات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پالیسی پر تنقید کی تھی۔
مشہور خبریں۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس: بینکنگ کورٹ کا عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم
?️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے
فروری
شہباز گل کیس کی سماعت
?️ 16 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے
اگست
اسرائیلی فوج کے نائب سربراہ مستعفی
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے نائب سربراہ امیر بار
جنوری
یوکرین کا خاتمہ ہو سکتا ہے: دی اکانومسٹ
?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: معتبر جریدے "اکانومسٹ” نے رپورٹ کیا ہے کہ یوکرین کی
جولائی
پسند آنے والے لڑکے سے اظہار محبت کرلوں گی، حنا آفریدی
?️ 9 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ حنا آفریدی نے کہا
ستمبر
پلوسی کا دورۂ تائیوان اتنا متنازعہ کیوں؟
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے تائیوان کے دورے کا موضوع
اگست
پاک ۔ ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں مزید توسیع ممکن نہیں، ایران
?️ 30 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران نے متنبہ کیا ہے کہ پاک ۔
ستمبر
ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان انتقال کر گئے
?️ 10 اکتوبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) محسن پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان انتقال کر
اکتوبر